Connect with us

news

شہباز شریف کا ترک صدر اردوان سے رابطہ، بھارتی جارحیت پر حمایت پر شکریہ

Published

on

شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا مشکل وقت میں پاکستان سے اظہار یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیامِ امن اور کشیدگی میں کمی کے لیے ترکیہ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم نے ترک صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں بھارت کی حالیہ بلااشتعال جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے شہداء کے لیے ترکیہ کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو دلیرانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں جواب دیا اور ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے بھی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ترکیہ نے پاکستان کی مکمل حمایت اور قریبی تعاون برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ترک قیادت نے بھارت کی کارروائی کو پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا، جب کہ دونوں ممالک نے باہمی مشاورت اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا تاکہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جا سکیں

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

سندھ حکومت کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاری مکمل

Published

on

سندھ حکومت

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے، لیکن ملک میں جاری سیلابی حالات کے پیش نظر سندھ حکومت نے تمام تر تیاری مکمل کر لی ہے۔ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ تمام انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے اور ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کر لیے ہیں۔ پنجاب میں آنے والی حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صوبائی وزرا سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو دریائے سندھ کے اطراف متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ کچے کے علاقوں سے لوگوں کے انخلا کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

شرجیل میمن نے نشاندہی کی کہ اگرچہ ملک میں ڈیمز کی کمی کا ذکر کیا جاتا ہے، لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں نے دریاؤں کے قدرتی راستوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور مکانات بنا رکھے ہیں، جو سیلابی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں فی الحال ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی، تاہم وزیر اعلیٰ نے صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کر دیا ہے، اور پی ڈی ایم اے ہر ممکن حفاظتی اقدامات میں مصروف ہے۔

جاری رکھیں

news

پنجاب میں مون سون بارشوں کا 9واں سپیل

Published

on

پنجاب

پنجاب میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ہے جس کے باعث صوبے بھر میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون کا 9واں اسپیل 29 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات اور سیالکوٹ سمیت جنوبی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ بڑے شہروں میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات اور لوکل گورنمنٹ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں کے اطراف جانے سے بچیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~