news
مصنوعی ذہانت کے ذریعے پرندے کی پہلی کامیاب پیدائش: بھارت کی بڑی پیش رفت

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنا رہی ہے، اور اب دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک پرندے کی پیدائش ہو چکی ہے۔
یہ ایک بڑی پیش رفت ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سامنے آئی ہے، جہاں ایک خطرے سے دوچار پرندے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پیدا کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ کارنامہ بھارت میں انجام دیا گیا ہے، جس نے دنیا کا پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے خطرے سے دوچار عظیم بھارتی بسٹرڈ کی کامیابی کے ساتھ افزائش کر رہا ہے۔
چھ مہینے پہلے، اسی AI کی مدد سے پہلی بار ایک چوزے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب اس تازہ ترین کامیابی نے اس انتہائی خطرے سے دوچار پرندے کے تحفظ کی امیدوں کو نئی روشنی دی ہے۔
16 مارچ کو، اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے انسیمینیشن کے بعد، راجستھان کے کنزرویشن بریڈنگ سینٹر میں ٹونی نامی مادہ پرندے نے انڈا دیا، جس کے نتیجے میں سیزن کا آٹھواں چوزہ پیدا ہوا۔
اب گوڈاون بریڈنگ سینٹر میں گوڈاون کی تعداد بڑھ کر 52 ہو چکی ہے، جو اس پرندے کی بقا کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کی علامت معلوم ہوتی ہے۔
ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فنڈ فار ہبارا کنزرویشن فاؤنڈیشن، ابوظبی (آئی ایف ایچ سی) میں تلور پر اس طرح کی کوششیں جاری ہیں۔
news
باجوڑ دھماکہ: اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

خیبرپختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا نشانہ ایک سرکاری گاڑی تھی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرباجوڑ ، تحصیلدار، ایک صوبیدار اور پولیس اہلکار سوار تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور باجوڑ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ بارودی مواد کے ذریعے گاڑی کے قریب کیا گیا، جس سے بھاری نقصان ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
news
نیپرا نے بجلی سستی کر دی، بنیادی نرخ میں 1.14 روپے فی یونٹ کمی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اس ریلیف سے لائف لائن صارفین مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ نیپرا نے گزشتہ روز پاور ڈویژن کی جانب سے یکساں ٹیرف کی درخواست پر سماعت کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے نرخ 10.54 روپے فی یونٹ اور 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 13.01 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر نرخ 22.44 روپے، 101 سے 200 یونٹ پر 28.91 روپے، اور 201 سے 300 یونٹ پر 33.10 روپے فی یونٹ ہوں گے۔
مزید برآں، 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 41.78 روپے فی یونٹ طے کیے گئے ہیں۔ اسی طرح، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں کا ٹیرف 1.16 روپے کمی کے بعد 41.62 روپے، 601 سے 700 یونٹ پر 42.76 روپے، اور 700 یونٹ سے زائد پر 47.69 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
کمرشل صارفین کے لیے نیا نرخ 45.43 روپے فی یونٹ، جنرل سروسز صارفین کے لیے 43.17 روپے، صنعتی صارفین کیلئے 33.48 روپے، زرعی صارفین کے لیے 30.75 روپے اور بلک صارفین کے لیے 41.76 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق، یہ کمی صارفین کو ریلیف دینے کے مقصد سے کی گئی ہے، تاہم لائف لائن کیٹیگری میں آنے والے صارفین کو اس فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا۔
- news2 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news2 months ago
سی سی آئی کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ