news
گوگل نے اے آئی بیسڈ سرچ ٹول کی آزمائش شروع کر دی

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اے آئی صرف سرچ ٹول کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ ٹول کمپنی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کو پورے پلیٹ فارم پر متعارف کرانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
گوگل کے جدید جیمنائی 2.0 ایجنٹ سے چلنے والا نیا اے آئی موڈ انٹرنیٹ پر موجود معلومات کو دکھانے کے بجائے بتا کر کام کرتا ہے۔
لنکس کی فہرست دینے کے بجائے، یہ نیا فیچر گوگل کے وسیع سرچ انڈیکس کا استعمال کرتے ہوئے سوالات کے جوابات ترتیب دے کر زبانی انداز میں بیان کرتا ہے۔
سرچ جائنٹ نے بدھ کے روز ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ آپ اپنے دماغ میں موجود کوئی بھی چیز پوچھ سکتے ہیں اور اے آئی پر مبنی جواب حاصل کر سکتے ہیں۔
news
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ بڑھانے کی ہدایات

لاہور:
پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایس او سمیت دیگر امپورٹنگ کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ آئل کی بروقت درآمد یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ایندھن کی کسی قسم کی قلت نہ ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئل کی جانب سے یہ احکامات تمام متعلقہ اداروں کو جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ایندھن کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
پیٹرولیم ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال ملک میں جیٹ فیول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، تاہم موجودہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایندھن کے ذخائر کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔
news
اسحاق ڈار کا بھارت کے یکطرفہ فیصلے پر سخت ردعمل، پانی کا مسئلہ زندگی اور موت ہے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا مسئلہ ہے اور بھارت اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ یہ معاہدہ بین الاقوامی ضمانتوں کے تحت طے پایا تھا اور اسے صرف باہمی اتفاق سے ہی معطل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اگرچہ براہ راست پاکستان کا نام نہیں لیا، لیکن ہمیں اندازہ تھا کہ جلد یا بدیر الزامات پاکستان پر ہی آئیں گے۔ بھارت کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ اس واقعے میں پاکستان ملوث ہے، اور ایسی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ اقدام جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا رویہ ہے۔ سارک جیسے علاقائی تعاون کے فورمز کی ترقی میں بھی بھارت کی ہٹ دھرمی آڑے آتی رہی ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا تو پاکستان نے فوری طور پر واہگہ بارڈر بند کر دیا۔ سارک ویزا اسکیم کے تحت پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم سکھ یاتریوں کو استثنا حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت نے دو اہم فیصلے کیے ہیں۔ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور کوئی تیسرا ملک بھی پاکستان کے راستے بھارت سے تجارت نہیں کر سکے گا۔ اس کے علاوہ بھارت کی تمام ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے اب ان پروازوں کو اضافی وقت اور ایندھن خرچ کرنا پڑے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر ایک پیج پر ہیں، اور قومی مفاد میں اتحاد و اتفاق ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفارتی سطح پر بھی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، 26 ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی جا چکی ہے اور دیگر کو بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج شام سعودی وزیر خارجہ سے اہم گفتگو طے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دورہ ڈھاکہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نہ تو پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہوگی اور نہ ہی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتی روئیے کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں