news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 3,932 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حالیہ کاروباری ہفتے کی تازہ ترین معلومات سامنے آ گئی ہیں۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس اس ہفتے 3 ہزار 932 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 10 ہزار 322 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 215 پوائنٹس کے بینڈ میں متحرک رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ملا جلا رہا۔
اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کی اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 405 رہی۔
شیئر بازار میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 73 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
بازارِ حصص کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 84.83 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ہفتے 403 ارب روپے کی کمی کے ساتھ 13 ہزار 649 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
news
گوگل میسجز سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ممکن
صارفین بہت جلد گوگل میسجز کے ذریعے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔
گوگل میسجز واٹس ایپ کے ساتھ مل کر ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو مستقبل میں گوگل میسجز کے انٹرفیس سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اگر میسیج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہے تو اوپر دائیں مینو میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن نظر آئے گا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔
فی الحال یہ کالنگ فیچر صرف ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔ مزید برآں، گروپ چیٹس کے لیے یا جب آپ جس شخص کے ساتھ بات کر رہے ہیں اس کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے، تو گوگل میسجز میں ویڈیو کال کا آپشن گوگل میٹ پر ڈیفالٹ ہوگا۔
امید کی جا رہی ہے کہ صارفین کے پاس بہت جلد ویڈیو کالز کے لیے واٹس ایپ یا گوگل میٹ کے درمیان انتخاب کرنے کا موقع ملے گا کہ وہ کسی ایک کو بھی انسٹال کر لیں۔
اگرچہ لانچ کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے، یہ فیچر فعال تیاری کے مراحل میں ہے اور آنے والے ہفتوں میں اس کے متعارف ہونے کی امید ہے۔
news
یوکلڈ ٹیلی اسکوپ نے نایاب ’آئنسٹائن رنگ‘ دریافت کر لیا
خلا میں تیرتی ایک انتہائی طاقتور ٹیلی اسکوپ نے دور دراز کہکشاں کے گرد روشنی کا ایک نایاب ‘آئنسٹائن رنگ’ دریافت کر لیا ہے۔
یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ ٹیلی اسکوپ نے زمین سے تقریباً 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں این جی سی 6505 کے گرد روشنی کے ہالے کی عکس بندی کی ہے۔
یہ روشنی کا دائرہ ایک دوسری کہکشاں کی وجہ سے بن رہا ہے جو کہ زمین سے 4.42 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے اور این جی سی 6505 کے عین پیچھے موجود ہے۔
جرنل آسٹرونومی اینڈ آسٹروفزکس میں آج شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے موجود کہکشاں سے آنے والی روشنی کو این جی سی 6505 کی کشش نے مسخ کر دیا ہے۔
اوپن یونیورسٹی کے ماہر فلکیات پروفیسر اسٹیفن سرجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی ڈیٹا میں یہ ایک خوبصورت، غیر معمولی، دلچسپ اور خوش قسمت دریافت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی آئنسٹائن رنگ کا اتنا مکمل ہونا انتہائی نایاب ہے۔ پس منظر میں موجود کہکشاں کو سامنے موجود کہکشاں کی وجہ سے مسخ زمان و مکان کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں