Connect with us

news

خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید، چیمپئنز ٹرافی کے دوران احتجاج کو وطن دشمنی قرار دیا

Published

on

ایک شخص کی حواریوں کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے"خواجہ آصف"

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپئنز ٹرافی کے آغاز کے دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اسے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے’۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی، یاد رہے کہ 19 فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے’۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، اور یہ سب پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے عمران خان اس حد تک جا سکتے ہیں کہ شاید ان کے سپورٹر بھی اس کا تصور نہ کر سکیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

وزیراعظم شہباز شریف: سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا اعلان

Published

on

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ اس اجلاس میں وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو نجکاری کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ پیش کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے مختلف اداروں کی نجکاری کی معینہ مدت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کی نجکاری کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے: پہلے مرحلے میں 10، دوسرے مرحلے میں 13 اور تیسرے مرحلے میں باقی ماندہ اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

وزیراعظم نے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، اور بروقت ضروری اصلاحات ہی معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن کر سکتی ہیں۔

جاری رکھیں

news

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ

Published

on

ایس آئی ایف سی

ایس آئی ایف سی کی مدد سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 1.329 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ہانگ کانگ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی اہم سرمایہ کاری کے علاوہ چین کا سرمایہ کاری میں 40 فیصد تک نمایاں حصہ ہے۔ عالمی اقتصادی فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ منصوبے کے تحت ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبے کو اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس میں ای کامرس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، اور آن لائن سروسز شامل ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے تحت پاکستان ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کی جانب پیشرفت جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی مہارت، جدت اور استحکام کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~