news
آرمی چیف جنرل عاصم منیر: کشمیر کی آزادی اور قومی خودمختاری پر دو ٹوک مؤقف
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں، اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب فوری طور پر دیا جائے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی اور آپریشنل تیاری کو بلند رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کسی بھی دشمنانہ اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے کشمیر کی اہم شخصیات اور بزرگوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
news
نواز شریف: “اللہ نیک نیت اور محنتی لوگوں کا ہاتھ پکڑتا ہے
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جن میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین شامل تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ترقی کی رفتار میں اضافہ خوشگوار تبدیلی کی آمد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب اس میں استحکام خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی ان کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔
news
Menda Maiya kojja rajh kay vaye
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں