Connect with us

head lines

ایران جوہری مذاکرات کے لیے تیار، مغربی ممالک کی سنجیدگی لازمی

Published

on

ایران جوہری مذاکرات پر آمادہ، لیکن مغربی ممالک کی سنجیدگی شرط


تہران: ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر مغربی ممالک حقیقی سنجیدگی دکھائیں تو وہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران پہلے بھی کئی بار بات چیت پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے، لیکن یہ تبھی ممکن ہوگا جب دوسرا فریق مخلص ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسی دیگر فریقین کے اقدامات پر منحصر ہوگی اور اگر ایران پر دوبارہ پابندیاں لگائی گئیں تو وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری نہیں کرے گا۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں گے۔

دوسری جانب، ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کی تیاری سے خطے کے ممالک کو آگاہ کر دیا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات ہیں

head lines

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف


وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اور اس کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات ہیں۔ یہ اجلاس آج بروز منگل صبح 11 بجے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کے ساتھ ساتھ 12 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جانا تھا۔ مزید یہ کہ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث کی توقع تھی۔

جاری رکھیں

head lines

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں

Published

on

جنرل عاصم منیر


انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے، آمین۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و عسکری شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ اسی طرح، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~