news
حکومت اور پی ٹی آئی کا اتفاق، جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک غیر متوقع اتفاق رائے سامنے آیا ہے، جس کے تحت پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے جلد اختتام کے باوجود، قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کی اپوزیشن کے درمیان ایک غیر متوقع معاہدہ طے پا گیا۔
حکومت کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد، جمعہ کے روز بالآخر تحریک انصاف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کے لیے پانچ ناموں کی فہرست پیش کی۔ اس فہرست میں عمر ایوب خان، جنید اکبر، عادل بازئی، اور عامر ڈوگر کے نام شامل تھے۔ فہرست پیش کرنے کے چند گھنٹوں بعد، حکومت اور اپوزیشن کی باہمی رضامندی سے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
جمعہ کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی صدارت میں ہوا، جہاں حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، قائد حزب اختلاف عمر ایوب، اور شبلی فراز نے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے بھی جنید اکبر کے نام کی حمایت کی۔ پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور مسلم لیگ ن کے تمام اراکین پبلک اکاونٹس کمیٹی میں موجود تھے۔
news
کوئٹہ پشین بائی پاس کے قریب ہسپتال میں دھماکہ، 1 جاں بحق، 7 زخمی
کوئٹہ کے علاقے پشین بائی پاس کے قریب ایک نجی ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے نے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پشین بائی پاس
پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ ہسپتال میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے شواہد جمع کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، جس سے ہسپتال کی دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
news
پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست انصاف لائرز فارم کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان نے دائر کی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کارکنوں کو گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
انصاف لائرز فارم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرامن جلسہ اور احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ 8 فروری کے جلسے سے پہلے کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، جس کی وجہ سے گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی گئی تھی، جو 29 جنوری کو دائر کی گئی، مگر ابھی تک ڈی سی آفس میں کوئی جواب نہیں آیا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں