music
بوہیمیا کا لاہور کنسرٹ میں انتظامیہ پر غصے کا اظہار
عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقد کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر غصے میں آ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کو غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسٹیج پر آتے ہی بوہیمیا نے کہا کہ ’میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے‘۔
گلوکار کے اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کر دیا، جس پر بوہیمیا نے کہا ’میں اس کنسرٹ اور اس کی انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں مگر یہاں بد انتظامی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے سننے کے لیے یہاں آئے ہیں اور اتنی دیر سے اسٹیج پر بکواس چل رہی ہے۔‘
بوہیمیا نے آخر میں اپنی پرفارمنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں پون گھنٹے کی پرفارمنس پلان کر کے آیا تھا ان لوگوں کے لیے، اب تو اسٹیج سے ہی سیدھا جیل جاؤں گا۔
film
امیتابھ بچن نے اپنا اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا ایک اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021ء میں 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
ورون دھون اور نتاشا دلال نے 44 کروڑ روپے کا ایک نیا گھر خریدا ہے۔
امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021ء میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔
2020ء سے 2024ء تک ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
drama
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی شادی کی سالگرہ خوشی سے منائی گئی
پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ خوشیوں کے ساتھ منائی۔
اس مشہور جوڑے نے اپنے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر سال بھر کی یادوں کا ایک البم شیئر کیا، جس میں مسکراہٹوں اور خوشیوں بھرے لمحے قید کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، ثنا جاوید نے بھی اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور ان کے ساتھ گزارے حسین لمحات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک ساتھ ناشتہ کیا اور اپنے مداحوں کو اپنی محبت اور قربت کا پیغام دیا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کے مداح اس جوڑے کی مضبوط محبت اور ایک دوسرے کے لیے احترام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ شادی کے ایک سال بعد بھی، دونوں کی جوڑی ان کے مداحوں کے لیے ایک مثال بنی ہوئی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں