film
فرانسیسی خاتون جعلی بریڈ پٹ کے جال میں 7 لاکھ پاؤنڈ سے محروم
ایک 53 سالہ فرانسیسی خاتون، جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، جعلی بریڈ پٹ کے جال میں پھنس کر تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈز کھو بیٹھی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک شخص نے خود کو مشہور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کیا اور خاتون کو اپنی ’کینسر کے علاج‘ کے لیے رقم دینے پر مجبور کیا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ فروری 2023 میں، انہیں انسٹاگرام پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ میسج کرنے والی خاتون بریڈ پٹ کی والدہ ہیں۔ اگلے دن، اس خاتون کے بیٹے ’بریڈ پٹ‘ نے این سے رابطہ کیا اور کہا کہ اس کی والدہ نے اس کے بارے میں بہت باتیں کی ہیں۔
اس کے بعد دونوں کے درمیان ایک سال تک روزانہ کی بات چیت، اشعار، اور جعلی تصاویر و ویڈیوز کا تبادلہ ہوتا رہا، جس کی وجہ سے خاتون نے اس شخص پر اعتماد کر لیا اور اسے اصلی بریڈ پٹ سمجھ لیا۔
آن لائن فراڈ کرنے والے جعلساز نے این سے کہا کہ وہ ’کینسر‘ کا شکار ہے اور اس بیماری کے علاج کے لیے مالی مدد چاہتا ہے، کیونکہ اس کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ انجلینا جولی سے طلاق کی وجہ سے اس کی تمام رقم اور اکاؤنٹس بلاک ہیں۔
این اس جعلساز کے محبت میں اتنی مگن ہو گئیں کہ نہ صرف انہوں نے 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز منتقل کیے بلکہ اپنے شوہر سے بھی طلاق لے لی۔
drama
خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ: تین ملزمان کو سات سال قید، اغوا کا الزام ثابت نہ ہو سکا
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تین ملزمان کو سزا جبکہ دیگر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔
لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان کو تاوان طلب کرنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اغوا کا الزام ثابت نہ ہو سکا، اس لیے اس جرم کے تحت کوئی سزا نہیں دی گئی۔
مقدمے میں نامزد دیگر افراد، جن میں حسن شاہ بھی شامل ہیں، کو عدالت نے شواہد کے فقدان کی بنیاد پر بری کر دیا۔ عدالت کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے 17 گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئیں، جن میں خلیل الرحمٰن قمر، ان کے قریبی دوست، پولیس افسران اور بینک کا عملہ شامل تھا۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا اور ان سے تاوان طلب کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور اغوا کی دفعات شامل تھیں۔
اگست میں اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا، جس میں کل 11 ملزمان شامل تھے۔ ان میں سے ایک ملزم ضمانت پر رہا ہے، جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواستِ ضمانت لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کو خلیل الرحمٰن قمر کیس میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
film
سنی دیول نے فلم ’جات‘ کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے اپنی فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی فیس میں نمایاں اضافہ کیا ہے، اور اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’جات‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سنی دیول نے کئی سالوں تک نسبتاً کم معاوضہ لیا، لیکن اب جب کہ وہ باکس آفس پر زبردست واپسی کر چکے ہیں، وہ اپنی ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنی دیول نے طویل عرصے تک کم فیس پر کام کیا، مگر اب ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی فیس بڑھا لی ہے، جو کہ ان کا حق ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ نئی فیس ان کی پرانی فیس سے چھ گنا زیادہ ہے، لیکن جب تک سنی دیول باکس آفس پر کامیاب ہیں، تو یہ سب کچھ جائز ہے۔
سنی دیول نے فلم ’غدر 2‘ کے لیے 8 کروڑ روپے وصول کیے تھے، جبکہ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے نئی ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ کے لیے 50 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔
فلم ’جات‘ کی ہدایت کاری گوپی چند مالینینی کر رہے ہیں، اور اس میں سنی دیول کے علاوہ رندیپ ہوڈا، وینیت کمار سنگھ، ریجینا کیسندرا، رامیا کرشنن اور سایامی خیر جیسے مشہور فنکار شامل ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔