Connect with us

news

میٹا نے فیس بک پر ہم جنس پرستی کے حوالے سے اہم پابندی ختم کرنے کا اعلان

Published

on

میٹا

ٹیکنالوجی کی کمپنی ’’میٹا‘‘ نے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر اظہار رائے کی آزادی کو بڑھایا جا رہا ہے۔

مارک زکر برگ کے مطابق، کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو ’دماغی مریض‘ یا خواتین کو ’پراپرٹی‘ کہنے کی پابندی ختم کر دی ہے۔

میٹا کے سی ای او نے وضاحت کی کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنے تبصروں اور تجربات کا آزادانہ تبادلہ کر سکیں۔
مارک زکر برگ نے آزادی اظہار پر پابندی ہٹانے کے ساتھ ساتھ اپنے پلیٹ فارمز سے تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ کا سلسلہ بھی ختم کر دیا ہے۔ اب صارفین کو سوشل میڈیا پر تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ کے بجائے ’کمیونٹی نوٹس‘ نظر آئیں گے۔

مارک زکر برگ کے ہم جنس پرستوں کے خلاف تبصروں پر پابندی ہٹانے کے فیصلے پر ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پُراسرار بلیک ہول کا عجیب برتاؤ: روشنی اور تیز رفتار

Published

on

پُراسرار بلیک ہول

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک پُراسرار بلیک ہول نے عجیب انداز میں برتاؤ کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ سپر میسو بلیک ہول روشنی خارج کر رہا ہے اور اس کی رفتار میں تیزی آ چکی ہے۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ایسی کسی چیز کا مشاہدہ نہیں کیا۔

1ES 1927+654 نامی اس بلیک ہول کا حجم لاکھوں سورج کے برابر ہے اور یہ ایک ایسی کہکشاں میں واقع ہے جو زمین سے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

2018 میں سائنس دانوں نے اسے ایک گھومتے ہوئے گرم پلازما کے طور پر دیکھا تھا جو اچانک غائب ہو گیا تھا اور کچھ مہینوں بعد دوبارہ منظر عام پر آیا، جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

ایم آئی ٹی میں فزکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کی شریک مصنفہ ایرن کیرا کا کہنا ہے کہ سائنس دان اس وقت سے اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں جب یہ بہت خوبصورت تھا۔ بعد میں ہم نے کچھ ایسا دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

جاری رکھیں

news

اوپو فائنڈ این 5 فولڈ ایبل: تیز ترین لانچ کی تیاری

Published

on

فولڈ ایبل

اسمارٹ فون کمپنی اوپو اپنے فائنڈ این 5 فولڈ ایبل کے لیے اپنی تشہیری مہم کو تیز کر رہی ہے۔

یہ ڈیوائس 2023 میں متعارف کرائے جانے والے اوپو فائنڈ این 3 کا تسلسل ہے جس کا صارفین کافی عرصے سے انتظار کر رہے ہیں، اور اب اس کی فروری میں لانچ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

پیٹ لاؤ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جو اس فون کی خاصیت یعنی اس کی پتلی باڈی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم وئیبو کے مطابق، لانچ کے بعد اوپو فائنڈ این 5 مارکیٹ میں سب سے پتلا فلیگ شپ فولڈ ایبل ہوگا۔

اس وقت یہ ریکارڈ اونر کا میجک وی تھری رکھتا ہے، جس کی موٹائی 4.35 ملی میٹر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اوپو کا فون کچھ ملی میٹر مزید پتلا ہوگا۔

تازہ ترین لیکس کے مطابق، فائنڈ این 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چِپ سیٹ، تین 50 میگا پکسل ریئر کیمرا، اور 80 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ 5900 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہوگی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~