news
پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، متعصبانہ اقدام قرار
پاکستان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور تین تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے متعصبانہ اور خطے کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ پابندیاں بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے عائد کی گئیں جو خطے میں فوجی عدم توازن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد خودمختاری کا تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان کا میزائل پروگرام طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہے اور اس پر پاکستانی عوام کی مقدس امانت کے طور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان کے تجارتی اداروں پر پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، جو افسوسناک ہیں۔ امریکی اقدام خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک مضمرات رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا دوہرا معیار اور دوسرے ممالک کو جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرنا امن و سلامتی کے اصولوں سے انحراف ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور اپنی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا تحفظ کرے گا۔
news
وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
قاہرہ میں ڈی-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، تجارتی اور اقتصادی تعاون، اور کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے انڈونیشیا کو پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار قرار دیا اور پام آئل کی فراہمی میں انڈونیشیا کے کردار کو سراہا، جو پاکستان کی خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں اہم ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی آسیان میں سیکٹورل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے اور آسیان علاقائی فورم کی رکنیت کے لیے انڈونیشیا کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر مصر روانہ ہوئے تھے، جہاں وہ ڈی-8 ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کے درمیان روزگار کی فراہمی، زراعت، غذائی تحفظ، سیاحت اور مقامی کاروبار کے فروغ پر زور دیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کی نوجوان نسل کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی کے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے
news
عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن کابینہ کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا، جو غیر قانونی ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت جسمانی ریمانڈ کے دوران ویڈیو لنک پر پیشی ملزمان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ویڈیو لنک کا کوئی تصور نہیں جبکہ ٹرائل کے دوران اس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ویڈیو لنک نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں