Connect with us

film

الو ارجن جیل سے رہا، مداحوں کو پیغام دیا

Published

on


حیدرآباد دکن: تامل فلم پشپا کے مشہور اداکار الو ارجن کو آج صبح حیدرآباد دکن کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الو ارجن نے افسوسناک واقعے پر معذرت کی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

الو ارجن نے کہا، “جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے اور میں دل سے معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ فکر کی کوئی بات نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانون کی پابندی کرنے والے شہری ہیں اور مقدمے کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

اداکار الو ارجن کو گزشتہ روز حیدرآباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری 4 دسمبر کو فلم “پشپا 2” کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والے حادثے کے باعث عمل میں آئی۔ اس واقعے میں ایک 39 سالہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب فلم کے پریمیئر کے لیے بڑی تعداد میں مداح اکٹھے ہوگئے اور صورتحال قابو سے باہر ہوگئی۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد الو ارجن کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔

الو ارجن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے لیے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اپنی جانب سے ہر ممکن اقدام کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

یہ واقعہ فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کے لیے افسوسناک ہے، لیکن الو ارجن نے اپنی معافی اور تعاون کے عزم سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

drama

ہانیہ عامر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی تعریفوں کی بارش

Published

on

ہانیہ عامر

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اداکارہ نے اپنی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے اور فوراً ہی انہیں پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔

ہانیہ عامر نے کریم رنگ کی ساڑھی اور خوبصورت شال کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹس میں مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ کسی نے ان کے میک اپ کی تو کسی نے ان کے لباس کی خوب تعریف کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

جاری رکھیں

drama

رمشا خان کو بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

Published

on

رمشا خان

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ رمشا خان کو حالیہ دنوں ایک نئی ویڈیو میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رمشا خان کے اس نئے انداز نے ان کے مداحوں کو مایوس کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا تھا کہ

کچھ صارفین نے ان کے لباس کو پاکستانی ثقافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرے کیے، جبکہ دیگر نے ان سے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے مخصوص مشرقی انداز کی جانب واپس آئیں

اداکارہ رمشا خان کی مغربی لباس میں نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے تنقید کے ساتھ ساتھ ان کی انوشکا شرما سے مشابہت پر بھی خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~