Connect with us

news

اسلام آباد :29 دسمبر کو ملین مارچ کا اعلان، جماعت اسلامی

Published

on

حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی طرف سے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شامی حکومت نے عوام کوبہت دبا کر رکھا ہوا تھا جہاں بشار الاسد نے شامی عوام کے ساتھ بہت زیادہ نا انصافیاں بھی کیں،یہاں تک کہ اب تک شام کی عوام کو ان کا حق نہیں ملا، اسی طرح پاکستان میں بھی چند لوگ ملک کے وسائل پر قابض ہیں، سٹاک ایکسچینج میں بلندی کی خبریں بھی جعلی ہیں، سٹاک ایکسچینج کے حوالے سے ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا رہا ہے، بینکوں میں موجود جمع شدہ پیسہ اب سٹاک مارکیٹ میں لگایا جا رہا ہے،
ا نہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کے بڑھنے کا تعلق سود کا ریٹ کم ہونے سے ہے، اس حوالے سے چند بڑے نام فیصلہ کرتے ہیں اسے کہاں لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے جاتا ہے، پیپلز پارٹی 17 برس سے سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے، سسٹم کےمطابق لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا، کراچی میں 11 دن سے پانی نہیں آرہا،بالکل غائب ہے جن کے مفادات پیپلز پارٹی سے جڑے ہیں وہ پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، سندھ کی عوام میں پیپلز پارٹی کو کوئی بھی سپورٹ نہیں کرتا، جو پیپلز پارٹی کو لائے ہیں وہی اسے واپس لے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت کا پورا انحصار عوام کو ریلیف دینے اور ٹیکسز کم کرنے پر ہے، فارم 45 والی حکومت میں بھی 7 فیصد ارب پتی ہی ہوتے ہیں، وہ نہیں جنتے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں، پاکستان کی معیشت بیانات سے نہیں اقدامات سے ہی ٹھیک ہوگی، آئین نے ہر ادارے کا ایک ضابطہ طے کیا ہوا ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی پیروی کریں، یہ سمجھنا کہ سب ہم کریں گے اور باقیوں کو نہیں آتا تو یہ بالکل غلط ہے۔
میر جماعت اسلامی نےکہا کہ انہوں نے قومی ایئرلائن کا بیڑا غرق کردیا، نجکاری کے نام پر لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، ان سب کو حساب دینا پڑے گا کس نے کیا تباہ کیا؟ یہ پورے کا پورا دھندھا ختم ہو جائے گا، پاکستان میں جو نجکاری ہے وہ سب سرکاری ہے، کے الیکٹرک کی نجکاری کو 19 سال ہوگئے، لائن لاسز سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے ہی ہیں، غلط وقت پر غلط معاہدے ہوئے، ملک میں بجلی کے ریٹ کم نہیں ہو رہےہیں، آئی پی پیز سے جو بات ہو رہی ہے اس کا اثر بجلی کے بلوں میں آنا چاہیے، انرجی بحران بہتر ہوگا تو ہی ایکسپورٹ بہتر ہوں گی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~