news
واٹس ایپ سے دیگر میٹا ایپس پر میٹر شیئرنگ ہوئی ممکن

واٹس ایپ عوامی مقبولیت اور ضرورت کی ایک اہم ترین ایپ ہے اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز بے انتہا اضافہ ہو رہا ہے اسی مقبولیت اور پسندیدگی کے پیش نظر واٹس ایپ اپنا ایک نیا فیچر متعارف کروا رہاہے
بہت جلد واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس سے صارفین میٹا ایپلی کیشنز اور دیگر پلیٹ فارمز جیسے اسنیپ چیٹ اور ایکس پر پیغامات اور میڈیا کو شیئر اور فارورڈ بھی کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تازہ ترین اپڈیٹ 2.24.25.20 اینڈرائیڈ میں با آسانی دستیاب ہوں گی جو مواد کو شیئر کرنے کے نئے طریقوں کی اجازت دے گی۔
اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ دیگر ایپس کے ساتھ فوری طور پر مواد شیئر کرنے کے لیے ایپ میں نیچے کی طرف ایک نیا بار متعارف کروائے گا۔
یہ نیا فیچر فی الحال اپنے آزمائشی مرحلے میں ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
نیا انٹرفیس مخصوص اختیارات والے صارفین کو مواد کو براہ راست میٹا ایپلی کیشنز جیسے انسٹاگرام اور فیس بک پر بھیجنے کی بھی اجازت دے گا۔
صارفین اپنی چیٹس سے میڈیا کو ڈاؤن لوڈ کے بغیر ان ایپلی کیشنز میں اسٹوری بھی کری ایٹ کر سکیں گے اور صرف تصویر، ویڈیو یا GIF کو منتخب کرنے سے صارفین کو ایک آپشن شو ہوگا جس سے وہ اسے اسٹوری کے طور پر پوسٹ بھی کر سکیں گے۔
drama
انمول بلوچ کی شادی کی خبریں – سیاستدان کے بیٹے سے رشتہ؟

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔
جہاں اس وقت کبریٰ خان، نیلم منیر اور ماورا حسین کی شادیوں کی خوب باتیں ہو رہی ہیں، وہیں اب انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، انمول بلوچ ایک معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جا رہی ہیں جو اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ان کے دولہا کا نام عمیر بیگ ہے، جو ایک سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے ہیں اور معروف بزنس گروپ “بیگ گروپ” کے ڈائریکٹر ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی تک انمول بلوچ نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
drama
فیروز خان اور خاتون صحافی میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

اداکار فیروز خان اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔
فیروز خان یوٹیوبر راحم پردیسی کے ساتھ ہونے والے باکسنگ میچ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے۔ اس پر خاتون صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے کہا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔
خاتون صحافی نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی حمایت سے ملتی ہے۔ اس پر فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا ہی ستارے بناتا ہے؟ جبکہ میڈیا تو پچھلے تین سال سے ان کے خلاف ہے۔ صحافی نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہی فنکاروں کی حمایت اور پروموشن کرتا ہے، مگر یہاں موجود افراد پچھلے ڈھائی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔
جواب میں فیروز خان نے تاخیر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس پر خاتون صحافی نے اس جواز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، اور کسی کو اتنی دیر انتظار کروانا غیر مناسب ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں