news
اترپردیش: نامکمل پل پر حادثہ، گوگل میپس منیجر سمیت چار افراد پر مقدمہ
انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں اتوار کو پیش آئے کار حادثے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں گوگل میپس کے ریجنل منیجر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
اتوار کی صبح کار میں سفر کر رہے تین نوجوانوں کی لاپرواہی کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ نوجوان گوگل میپس کو استعمال کرتے ہوئے ایک پل پر چڑھے تھے۔ یہ پل ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوا تھا کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث آگے جا کر نامکمل پل سے سیدھی نیچے گر گئی تھی۔
ادھر گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے داتا گنج چھاویرام کے نائب تحصیلدار نے انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 105 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق تین نوجوان; اجیت، نتن اور امیت کار سے بداون سے بریلی کے علاقے فرید پور جا رہے تھے۔ جب وہ رام گنگا ندی کے قریب پہنچے تو مبینہ طور پر گوگل میپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک نامکمل پل پر چڑھ گئے اور ان کی گاڑی آگے بڑھتے ہوئے پل سے نیچے گر گئی اور تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
news
سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی
وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا
میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔
سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی
تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔
news
پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط
آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا
تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی
نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں