Connect with us

news

خیبر پختون خواہ حکومت کا پی ٹی آئی کارکنان کی اموات پر تین روزہ سوگ کا اعلان

Published

on

خیبرپختونخواہ

پی ٹی آئی کارکنان کی اموات پر خیبرپختونخواہ حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے میں پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا ہمارے کارکن شہید ہوئے، ہم پر سیدھا فائر کیا گیا, اسنائپر اور دیگر جدید اسلحہ بھی استعمال کیا گیا، ہمارے کارکنوں کی لاشیں چھپائیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف نے دوران احتجاج تشدد کے خلاف حکومت خیبرپختونخواہ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے
دوسری طرف خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہمارے کارکنان شہید ہوئے،اور ان کی لاشیں چھپائیں گئیں، ادارے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ا جھوٹ بول رہے ہیں۔
خیبرپختوبخواہ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم سواتی نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر گرفتہ دل کے ساتھ کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی کسی نے آئین کی بالا دستی کے لیے آواز اُٹھائی، اسے بری طرح کچلا گیا، فلسطین کی مثال دوں گا یہی صورتحال اسلام آباد میں دیکھی گئی، کارکنان پر حملے کے لیے اسنائپر اور دیگر جدید اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔

اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ باریش نماز پڑھنے والے کارکن کو کنٹینروں سے پھینکا گیا، جو کارکنان شہید ہوئے، ان کی لاشیں بھی چھپائیں گئیں، ڈھٹائی کے ساتھ ادارے جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ بابر سلیم سواتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی گی، جب وزیر اعلیٰ پر سیدھی فائرنگ کی گئی تو وہ وہاں سے چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تجربات سے ہم پہلے بھی مشرقی پاکستان کھو چکے ہیں، آج مشرقی پاکستان کے تجربات مغربی پاکستان میں پھر دھرائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، بد قسمتی سے پاکستان میں روز اول سے اداروں اور مقتدر حلقوں نے جبرا یہ حق اپنی عوام سے چھین رکھا ہے اور اس ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی بھی سیاسی قوت نے اس ملک کے اندر آئین کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی،یا وہ باہر نکلے تو ان کو بے دردی سے کچلا گیا۔
اجلاس کے دوران کُرم اور اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کے لیے دعا مغفرت بھی خکی گئی۔ اس دوران حکومت خیبرپختونخواہ نے اسلام آباد احتجاج سے متعلق 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا، وزیر قانون آفتاب عالم نے اعلان کیا کہ کل سے 3 روزہ سوگ ہوگا، ورکرز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے، ان پر سیدھا فائر کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~