news
پی ٹی آئی کا اسلام آباد احتجاج روکنے کے لیے پنجاب سے 10 ہزار 700 اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی، عظمی بخاری
صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے 10700 پولیس اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے یہ مراسلہ اے آئی جی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعت عظمی بخاری نے کہا کہ مرنے مارنے والوں کے لیے ریاست کے پاس اے سے زیڈ تک تمام پلان موجود ہیں گزشتہ لانگ مارچ میں خیبر پختون خواہ کا 81 کروڑ روپے کا خرچہ ہوا تھا اب 58 کروڑ روپے کی بات کی جا رہی ہے
ہر ایم پی اے ،ایم این اے کو دو چار لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں یہ صوبے کے پیسے ہیں کسی کے باپ کے نہیں اور بعد میں پی ٹی آئی والوں کو پشاور ہائی کورٹ چھڑانے کے لیے آ جاتی ہے اور اس طرح یہ پشاور ہائی کورٹ کے ذریعے ریلیف حاصل کر لیتے ہیں
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے یہ واضح کہہ دیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف جہاد پر نکلے ہیں اور مرنے مارنے آرہے ہیں اور ان کے پاس پاس اے بی سی پلان ہے میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ریاست کے پاس اے سے زیڈ تک تمام پلان موجود ہیں میں یہ پیغام دیتی ہوں کہ کسی کی محبت میں اتنا آگے نہ نکل جائیں کہ پاکستان کی بربادی انہیں نظر ہی نہ آئے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیزیں بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جاتی ہیں اسی لیے سائبر کرائم کے حوالے سے ایف آئی اے کو ری آرگنائزڈ کیا جا رہا ہے
دوسری جانب پنجاب پولیس نے امن و امان کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لیے 10700 پولیس اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی کرنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے یہ نفری مختلف یونٹس، اضلاع اور ونگز سے حاصل کی جائے گی3500 کی نفری پی ایچ پی سے, پی سی سے ایک ہزار اہلکاروں کی نفری لی گئی ہے جبکہ 3 ہزار اہلکاروں کی نفری پہلے سے موجود ہے ایس پی یو سے ایک ہزار اور ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے ایک ہزار دو سو اہلکار سٹینڈ بائی کر دیے گئے ہیں
اے آئی جی کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گجرانوالہ ریجن سے 1300 نفری پہلے سے موجود ہے سرگودھا ریجن سے 500 اہلکار سٹینڈ بائی اور 400کی نفری پہلے سے ہے
شیخوپورہ ،اوکاڑہ200ننکانہ صاحب 100بہاولنگر200بہاولپور ،مظفر گڑھ سے300 اہلکار سٹینڈ بائی کر دیے گئے ہیں نیز یہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے مسلح ہے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے
news
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے الزامات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جعلی رسیدوں اور ذاتی مفاد کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، لیکن استغاثہ نے کسی واضح جرم یا مرکزی ملزم کی نشاندہی نہیں کی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، جس سے ریاست کو نقصان ہوا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور کسٹمز افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
عدالت نے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات خفیہ رکھتی تھی، لیکن اب ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دیا
news
حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، پرویز ملک
وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے تاہم حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے جلد ہی مستقبل میں حکومت ٹیکس کی شرح کم کرنے کی پوزیشن میں ہوگی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کو فلاحی سرگرمیوں میں مزید پیش رفت کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم جلد ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے
انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم کی کابینہ کے رکن میں یقین دلاتا۔ ہوں کہ حکومت آپ کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے اصلاحات کے عمل سے پاکستان میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی
انہوں نےمزید کہا کہ تیز رفتار بدلتی ہوئی دنیا میں کارپوریٹ فلانتھراپی کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں