news
فیض احمد فیض کی برسی: محبت، انقلاب اور انصاف کے شاعر
اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کرنا ان کے افکار کو زندہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فیض کو بیسویں صدی کے سب سے بڑے انقلابی شعرا میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے محبت، انقلاب، اور انسانی حقوق کا پیغام عام کیا۔
زندگی کا مختصر احوال
فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا کلام محبت کے جذبات اور سماجی انصاف کے خواب کا حسین امتزاج ہے۔ وہ ترقی پسند تحریک کے اہم رہنما تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے استحصال، آمریت، اور سماجی برائیوں کے خلاف عوام کو بیدار کیا۔
ادبی خدمات اور مشہور کلام
فیض کا کلام، جیسے “دستِ صبا”, “زنداں نامہ”, اور “نقشِ فریادی”، ظلم اور جبر کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔ ان کی نظم “ہم دیکھیں گے” دنیا بھر میں آزادی اور انصاف کے لیے ہونے والے مظاہروں کی گونج بن چکی ہے۔ یہ نظم ان کے انقلابی حوصلے اور ناقابل شکست امید کی عکاس ہے۔
اعزازات اور عالمی پہچان
فیض احمد فیض کو 1962 میں ’لینن امن انعام‘ سے نوازا گیا، اور ان کا کلام دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ ان کی شاعری آج بھی دنیا بھر کے قارئین کے دلوں کو چھوتی ہے اور انقلابی تحریکوں کو تقویت دیتی ہے۔
وفات اور ادبی ورثہ
فیض احمد فیض 20 نومبر 1984 کو 73 برس کی عمر میں ہم سے رخصت ہو گئے، مگر ان کا کلام آج بھی ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی تحریک دیتا ہے۔ فیض کی شاعری محبت، انقلاب، اور ایک بہتر مستقبل کے خواب کی علامت ہے، جو ہمیشہ ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
فیض احمد فیض کا فلسفہ ہمیں سکھاتا ہے کہ محبت اور انصاف کے لیے جدوجہد کبھی ضائع نہیں جاتی۔ ان کا کلام مظلوموں کی آواز اور انقلاب کی روح ہے۔
news
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے، سندھ ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججوں کی نامزدگیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فُل کورٹ بنچ تشکیل دینے کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے 6 دسمبر کو شیڈول جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام اپنےخط میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر تقریباً دو درجن درخواستیں اس وقت سپریم کورٹ کے اندر زیر سماعت ہیں، چیف جسٹس 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دے دیں، موجودہ جوڈیشل کمیشن 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہی بنایا گیا ہے، جس کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں مختلف درخواست گزاروں نے چیلنج کر دی ہے، 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلے سے پہلے جوڈیشل کمیشن کی قانونی حیثیت بھی مشکوک ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کا یہ مؤقف ہے کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دے دی گئی تو کمیشن کے تحت ہونے والے تمام فیصلے اور ججز کی تقرریاں بھی غیر مؤثر ہو جائیں گی، جسٹس منیب اختر اور میں نے 31 اکتوبر 2024ء کو فل کورٹ میں ان درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ابھی تک ان درخواستوں کی سماعت مقرر نہیں کی گئی اور رجسٹرار کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جب تک ان آئینی معاملات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کر دیا جائے۔
news
چینی ہیکرز کے ہاتھوں امریکیوں کا بڑی تعداد میں میٹا ڈیٹا چوری
چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ سالٹ ٹائی فون (Salt Typhoon) نامی چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم کے دوران میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کیا گیا۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں درجنوں کمپنیاں ہیکرز کی زد میں آ چکی ہیں جب کہ صرف امریکی ریاست میں 8 ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر فرمز بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح ذمہ داری قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسی حوالے سے 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے تاہم ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے ہیں جو 14 سال جاری رہی۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں