Connect with us

news

دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی: کوئی وردی اور کوئی بغیر وردی کے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

Published

on

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے والے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے

تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جو بھی پاکستان کی سکیورٹی اور ہمارے کام میں روکاوٹ بنےگا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے
دہشت گردی کی اس جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف یہ ہے کہ کوئی وردی میں اور کوئی وردی کے بغیر ہے جنرل سید انہوں نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہے، ہم سب کے لیے آئین پاکستان مقدم ہے، ہمارا آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس کی خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں
یاد رہے کہ منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اعلی، آرمی چیف اور کابینہ کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی کاوشوں، محنت اور اخلاص سے ہی ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے وفاق، صوبوں ، اداروں اور آرمی چیف سب کا اس میں بڑا کردار ہے۔
ملکی ترقی کے لئے وفاق اور سب صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم کب تک آئی ایم ایف کے پروگرام پر تکیہ کریں گے موجودہ پروگرام کے لئے سعودی عرب،چین اور متحدہ عرب امارات نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا،ہمیں آئی ایم ایف اور قرضوں سے جان چھڑانے کے لئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے،اس کے لئے کوششیں بھی ہو رہی ہیں،اس وقت کھربوں روپے کے ٹیکس اور بجلی چوری ہورہی ہے ہمیں اسے روکنا ہے، گردشی قرضے،لائن لاسز سے بھی نکلنا ہے،اس کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہے تب ہی ملک آگے بڑھ سکے گا
انہوں نے کہا کہ ہمارے 8 ماہ کے دور حکومت میں کوئی کرپشن یا فراڈ نہیں ہے ہوا
،اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو کوئی موقع نہیں ملا
،یہ عوامی خدمت اور اچھی گورننس کی بہترین مثال ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت کی کاوشیں بہترین ہیں اسی طرح زرعی ٹیکس کے نفاذ میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے پہل کی گئی ہے،کے پی کی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے،توقع ہے کہ سندھ اور بلوچستان بھی جلد اس پر عمل پیرا ہوں گے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~