news
افکار اقبال اور آج کا پاکستان
آج ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147واں یوم ولادت پورے ملک میں انتہائی جوش و جذبے عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہےڈاکٹر علامہ محمد اقبال نو نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا آبائی وطن کشمیر ہے۔
آپ کے والد شیخ نور محمد ایک پرہیزگار اور متقی انسان تھے ۔آپ نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مرے کالج سیالکوٹ میں داخلہ لیا ۔ایف اے کرنے کے بعد بی اے اور ایم اے گورنمنٹ کالج لاہور سے امتیازی حیثیت میں پاس کیا۔
مولوی میر حسن جیسے فاضل اور شفیق استاد نے آپ کے اندر موجود جوہر کو پہچانتے ہوئے آپ کی ذہنی تربیت فرمائی اور آپ کے اندر اسلامی ذوق پیدا کیا۔ آپ کو گورنمنٹ کالج لاہور میں پروفیسر آرنلڈ جیسی شخصیت سے بھی علم حاصل کرنے کا موقع ملا جنہوں نے علامہ محمد اقبال کے اندر تجسس اور تحقیقات کی صفات کو اجاگر کیا فارغ التحصیل ہونے کے بعد آپ پہلے اورینٹل کالج بعد ازاں گورنمنٹ کالج میں پروفیسر رہے 1905 میں آپ قانون کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلستان چلے گئے اور کیمبرج یونیورسٹی سے بار ایٹ لاک کی ڈگری حاصل کی
فلسفہ ایران پر کتاب لکھی اور جرمنی کی میونخ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی 1908 میں آپ وطن واپس آگئے
انگلستان سے واپسی کے دوران آپ نے شعر کہنے کا ارادہ ترک کر دیا تاہم جب آپ کے پروفیسر آرنلڈ نے اپ کو شعر کہنے پر دوبارہ راغب کیا تو آپ اپنے ٹیچر کے کہنے پر دوبارہ شعر گوئی کی طرف متوجہ ہو گئے علامہ محمد اقبال انجمن حمایت اسلام لاہور کے صدر بھی منتخب ہوئے اور اس ادارے کو بڑی خوش اسلوبی سے چلاتے رہے پھر پنجاب لیجسلیٹو کونسل کے ممبر بنے اور بعد ازاں پنجاب مسلم لیگ کے صدر منتخب ہو گئے آپ کی شاعری کے باعث آپ کی شہرت بر صغیر پاک و ہند سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی اور پوری قوم نے آپ کو ترجمان حقیقت، شاعر مشرق اور حکیم الامت کے خطابات سے نوازا حکومت برطانیہ نے آپ کو سر کا خطاب دیا
آپ برصغیر کے وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے قوم کی نہ صرف فکری رہنمائی کی بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کی نشاندہی بھی کی تاکہ وہ اس خطہ ارض پر اپنی تہذیب و ثقافت کو فروغ دے سکیں آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے صرف الگ وطن کا نظریہ ہی پیش نہیں کیا بلکہ اس عظیم قائد کی نشاندہی بھی کی جو اس مقصد عظیم کے حصول کے لیے بے پناہ صلاحیتوں اور خوبیوں سے مالا مال تھے ملت نے علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں چلتے ہوئے محمد علی جناہ کی قیادت سے مستفید ہو کر ایک علیحدہ مملکت خداداد پاکستان کو حاصل کر لیا
علامہ محمد اقبال نے اپنے دور کے نوجوانوں کو نئے جوش اور ولولے سے ہم آہنگ کیا اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت سے اشعار کہے سوئی ہوئی امت کو خواب غفلت سے نہ صرف بیدار کیا بلکہ ایک اہم مقصد کی طرف ان کی رہنمائی بھی کی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے لیے آپ نے کہا
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے؟
آپ نے بہت سی مشہور وہ معروف کتابیں تحریر کیں آپ کی مشہور کتابوں میں بانگ درا، بال جبرائیل، ضرب کلیم، شکوہ، جواب شکوہ زیادہ مشہور ہیں
علامہ اقبال کی ساری شاعری میں قوم کے لیے تڑپ موجود ہے ہر شیر ملت کے لیے ایک اصلاحی پیغام رکھتا ہے آپ کبھی عقاب و شاہین کی مثال سے نوجوانوں کے اندر بلند خیالی اور بلند پروازی کے تصور کو پروان چڑھاتے ہیں تو کبھی اویس کر نی کا قصہ چھیڑ کر حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ترغیب دیتے ہیں آپ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق سے ہر دم آپ کی انکھیں پرنم رہتی تھیں
آپ کے افکار و خیالات اور ترغیبات نہ صرف قیام پاکستان بلکہ آج کے پاکستان اور عوام کے لیے بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ قیام پاکستان کے وقت تھیں
news
پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:
پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
news
اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔
یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔
راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔
اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔