news
پاکستان نے چینی شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے چین کو انتہائی اعلیٰ درجے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پاک چین تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پائیدار دوستی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ نیز گوادر میں 97 ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22 ایکڑ اراضی کو گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سکیورٹی کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے۔
پاکستان اور چین نے تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ کے تسلسل اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پائیدار دوستی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ کے درمیان اس حوالے سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی جس میں وزیراعظم کے معاون خاص برائے خارجہ امور طارق فاطمی، مواصلات، ریلوے، داخلہ اور دیگر وزارتوں کے سیکریٹریوں سمیت اعلیٰ سطح حکام بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر چینی سفیر کو مطلع کیا گیا کہ گوادر میں 97 ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سکیورٹی کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔
نیز گوادر میں چینی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کو دی گئی 2281 ایکڑ اراضی میں سے 97 ایکڑ اراضی کا چین کو فراہمی کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا، اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے 72 ایکڑ اراضی پاکستان بحریہ کے پاس رہے گی جس کے لیے چین کو مطلع کر دیا گیا ہے
پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لیے گوادر میں 97 ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22 ایکڑ بندرگاہ اور فری زون سکیورٹی کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں سوال یہ ہے کہ یہ متنازعہ راضی کس کے پاس ہوگی؟
news
جینیفر لوپیز کی اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ تعلقات کی افواہیں
حال ہی میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بین ایفلیک سے علیحدگی اختیار کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جینیفر نے حالیہ دنوں میں واضح کیا تھا کہ وہ اس وقت کسی کو تلاش نہیں کر رہیں، مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر چکی ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جینیفر نے اگست 2023 میں بین ایفلیک سے طلاق کی درخواست دی تھی۔ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جینیفر اپنی شادی ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جینیفر لوپیز اپنی خوشی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے اور سکون تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جینیفر اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے اپنے باڈی گارڈ سے تعلقات استوار کر رہی ہیں۔
بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے گزشتہ برس اپنی راہیں جدا کر لی تھیں اور سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس جوڑی کی طلاق پر ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
news
سپریم کورٹ کا اغوا شدہ بچوں کی بازیابی پر ازخود نوٹس
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا کے معاملے پر پہلا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے کی، جس میں لاپتا بچوں کے حوالے سے درخواست پر غور کیا گیا۔ عدالت نے تمام آئی جی پیز اور سیکریٹریز داخلہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ میں بچے کا اغوا اور حکومتی بے حسی
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کوئٹہ میں ایک بچے کے اغوا پر پورا شہر احتجاج کر رہا ہے، لیکن حکومت غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیکس ٹریفکنگ کو زیرو قرار دینا حقیقت سے دور ہے، جب کہ ہر دوسرا کیس بچوں کے اغوا سے متعلق ہوتا ہے۔
کمیٹیوں کی ناکامی اور حکومتی غفلت
عدالت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 2018 میں بچوں کے اغوا پر سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے کوئی کام نہیں کیا۔ درخواست گزار نے انکشاف کیا کہ کمیٹی آج تک فعال ہی نہیں ہوئی۔
بچوں کے تحفظ کے اقدامات کا مطالبہ
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ رپورٹ سے زیادہ اہم عملی اقدامات ہیں، اور سپریم کورٹ تمام آئی جیز سے فوری وضاحت طلب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغوا اور استحصال کے خاتمے کے لیے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
سماعت ملتوی
بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے تمام صوبوں سے بچوں کے اغوا اور بازیابی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں