head lines
چینی چانگ ای ایٹ مشن کے ذریعے روور مشن شراکت داری، ترجمان سپارکو
سپارکو کمپنی نے 2028 میں چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے
سپارکو کا یہ روور، جس کا وزن تقریباً 35 کلوگرام ہے، چین کے چانگ ای 8 مشن کا ایک اہم حصہ ہوگا، جو کہ بین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن (ILRS) منصوبے کا ایک حصہ ہے
یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا،چاند کا یہ جنوبی قطب اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کے باعث خصوصی اہمیت کا حامل ہے
روور کے اس مشن کابنیادی مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ کرنا، سائنسی تحقیق کرنا اور مستقبل کے قمر اور سیاروں کی کھوج کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرنا ہے
اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات بھی کیے جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا، اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش شامل ہے
سپارکو کا یہ روور انتہائی جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا، جو کہ اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا،اور یہ آئندہ
مستقبل کے قمری مشنز کی راہ بھی ہموار کرے گا
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے مضبوط دو طرفہ تعلقات اور خلائی تحقیق کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے،
head lines
پاکستان آرمی نے 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان آرمی نے 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
لاہور: لاہور میں منعقد ہونے والی 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے 7 مختلف ایونٹس میں حصہ لیا۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی۔
پاکستان آرمی نے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی، جبکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی۔
چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی شاندار جیت نے ان کے کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کو اجاگر کیا۔
head lines
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا زرعی شعبے کے اہم کردار پر بیان
ملتان: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے اور یہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدید متاثر ہوا ہے اور ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام جاری ہے اور ہمیں اس شعبے میں ترقی کے لیے مختلف ایشوز پر غور کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی تربیت اور زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ہم اس شعبے سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں