Connect with us

news

سموگ کرونا کی طرح سرحدوں سے آرہی ہے، مریم اورنگزیب 

Published

on

صوبہ پنجاب میں سموگ کے باعث چند مخصوص اضلاع میں ہائیر سیکنڈری تک آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا گیا ہے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرائمری تک جو سکول بند تھے ان کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہےاور اس کے ساتھ اب ہم ہائیر سیکنڈری کلاسز تک سکولز بند کر رہے ہیں البتہ چھٹیاں نہیں ہوں گی بلکہ کلاسز آن لائین ہوں گی، طالب علموں کو آن لائن سٹڈی کی طرف لے جائیں گے، 17 نومبر تک لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں آن لائن کلاسز ہوں گی، اسی طرح سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں زوم میٹنگز ہوں گی نیز ماسک کا استعمال ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ کے جلانے سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی کے باوجود خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اگر آپ نے ماسک کا استعمال نہیں کیا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں لے جا رہے ہیں آئندہ 10 دن تک سموگ کی شدت یونہی برقرار رہے گی، سموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے سر گرم عمل ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے جدید آلات سے آرستہ کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے ہوا پاکستان میں آئی اور اس سے سموگ میں مزید اضافہ ہوا، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے اور دھویں کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والی ہوا میں سموگ بہت تیز تھی، بھارت سے آنے والی سموگ یک دم پھیل گئی ، بھارت کی طرف سے آنے والی ہواؤں سے سب سے زیادہ لاہور متاثر ہوا اور یہ مسئلہ بھارت سے بات کیے بغیر حل نہیں ہو سکتا، بھارت سے بات کر کے ہی یہ معاملہ درست کیا جا سکتا ہے۔
مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ سموگ کورونا کی طرح سرحدوں سے آرہی ہے، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے،سموگ کے تدارک کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے اقدامات کیے گئے ہیں، 8 ماہ کے عرصہ میں پہلی بار پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو بٹھا کر لائحہ عمل پیش کیا ہے سموگ سے بچاؤ کے لیے حکومتی پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے، 550 سے زائد بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے عوام کو چاہے کہ سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدبیر اختیار کریں، حکومتی ٹیمیں فیلڈ میں ہیں اور صورتحال کو دیکھ رہی ہیں، سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں بھی ہو رہی ہیں، سموگ کی احتیاتی تدابیر کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں کی جائےگی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~