Connect with us

news

کونکرڈ سے دگنی رفتار طیارے کی آزمائش، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

Published

on

ایک چینی کمپنی کے اعلان کے مطابق وہ کمپنی ایک ایسے کمرشل طیارے کی آزمائش کر رہی ہے جو دنیا کے پہلے سُپر سونک مسافر طیارے کونکرڈ سے بھی دُگنی رفتار رکھتا ہے۔
بیجنگ کی مقامی اسپیس ٹرانسپورٹیشن کمپنی لِنگکونگ ٹائنشنگ نے اعلان کیا ہےکہ کمپنی نے اپنے یُونشنگ پروٹو ٹائپ طیارے کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ یہ طیارہ ماک 4 رفتار تقریباً 3069 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت کا مالک ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ مین کہا ہے کہ کمپنی اگلے ماہ اپنے انجن کے فالو اپ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جبکہ کمپنی فل سائز جیٹ طیارے کو 2027 میں متعارف کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری میں جب اس کونکرڈ طیارے کو متعارف کرایا گیا تو اس نے سپر سونک سفر کے تمام ریکارڈز توڑ دیے اور اسی لیے ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں یہ فن پارہ آج تک قابلِ ذکر ہے۔
اب چینی کمپنی نے ماک 4 کی رفتار سے اڑنے والا کمرشل طیارہ بنا کر کونکرڈ کا ریکارڈ (1330 مِیل فی گھنٹہ) توڑنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ طیارہ بیجنگ سے نیویارک کے درمیان تک کا سفر دو گھنٹوں میں مکمل کر سکتا ہے۔
اس نئے طیارے میں متعدد فیچرز ہیں ان فیچرز میں عمودی ٹیک آف ، لینڈنگ کی صلاحیت اور 20 ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز بھی شامل ہے۔

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~