Connect with us

news

انویسٹمنٹ فور م میں شرکت کے لیے دو روزہ سعودی عرب کا دورہ، وزیراعظم پاکستان

Published

on

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے دو روزہ سعودی عرب دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وزیراعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ و سینٹر محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر پیٹرولیم بھی ہیں۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہے نیز اقتصادی توانائی اور دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کریں گے
وزیراعظم پاکستان کی ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹوز کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت ہے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو ممالک کے لیے معاشی طاقت کے مظاہرے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ترغیب اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لیے مکالمہ میں مشغول ہونے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے
وزیراعظم پاکستان کے اس دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نیز دیگر اعلی سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی متوقع ہے۔
دونوں فریق ممالک آپس میں اقتصادیات اور شراکت داری کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے نیز اقتصادی و دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی غور ہوگا مزید انویسٹمنٹ انیشیٹو کے اٹھویں ایڈیشن کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنما اور کاروباری افراد کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
نیز یہ بھی امکان ہے کے وزیراعظم سعودیہ عرب کے دورے کے بعد 31 اکتوبر کو قطر بھی جائیں گے جہاں پاک قطر تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔
نیز وزیراعظم وہاں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کی دعوت انہیں قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی کی طرف سے دی گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع پر بات چیت کرنے کے علاوہ دوحہ میں پاکستانی نوادرات فنون لطیفہ اور ثقافت کے حوالے سے نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

music

ادت نارائن کی وائرل ویڈیو پر نیٹیزنز کا شدید ردعمل

Published

on

ادت نارائن

حیدرآباد: تجربہ کار گلوکار ادت نارائن اپنے رومانوی گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک لائیو کنسرٹ کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔ صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں ادت نارائن کو ‘ٹپ ٹپ برسا پانی’ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ خواتین شائقین ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ادت نارائن گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں اور پھر ان کے گالوں پر بوسہ دیتے ہیں۔

ہجوم کو دیکھ کر سیکیورٹی نے شائقین کو اسٹیج کے قریب آنے سے روکا۔ ایک موقع پر، ادت نے سیکیورٹی کو اشارہ کیا کہ وہ ایک خاتون پرستار کو سیلفی کے لیے اپنے قریب آنے دیں۔

سیلفی لینے کے بعد لڑکی نے ادت کے گال پر بوسہ دیا، جس کے بعد ادت نے خاتون کے ہونٹوں پر بوسہ دیا۔ اس کے بعد حاضرین نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ادت نارائن نے ‘ٹپ ٹپ برسا پانی’ کی ایک لائن گاتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا، جس میں کہا گیا – ‘میرے بس میں نہیں میرا من، میں کیا کروں’۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، اور صارفین اس پر اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔

جاری رکھیں

news

یورپی خلائی ایجنسی نے ممکنہ خطرناک سیارچے کی نگرانی شروع کر دی

Published

on

یورپی خلائی ایجنسی

یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ایسے سیارچے کی نگرانی شروع کر دی ہے جو 2032 میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔

یہ سیارچہ YR4 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا، لیکن اس کے بعد سے یہ امریکا اور یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ جنوری کے اوائل سے، ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کی مدد سے اس سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں اپنی معلومات کو بہتر بنانے کے لیے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔

موجودہ تخمینوں کے مطابق 1.3 فیصد امکان ہے کہ 328 فٹ چوڑا یہ سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین سے ٹکرائے گا۔

اس سائز کا سیارچہ اوسطاً ہر چند ہزار سال بعد زمین پر اثر انداز ہوتا ہے اور کسی مقامی علاقے کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~