news
چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی منظور، نیپرا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کر دی اگست 2024 کے لیے صارفین کو 10 ارب روپے کی رقم واپس دی جا سکے گی یہ سہولت اکتوبر 2024 کے بلوں میں دی جائے گی تاہم اس فیصلے سے نیپرا کے اندر اختلافات پیدا ہوئے ہیں خصوصا بیگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس کے ٹیرف میں۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اگست 2024 کی بلنگ کے مطابق 12752 گیگا واٹ اور کے یونٹس پر 55.75 پیسے فی یونٹ منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پیش کی گئی تھی تاکہ صارفین کو سات ارب کے قریب رقم واپس کی جا سکے۔
26 ستمبر کو نیپرا نے ایک عوامی سماعت کے ذریعے سی پی پی اے۔جی مارکیٹ اپریٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے جمع کردہ ڈیٹا کی تصدیق بھی کی تھی
نپرا کے ممبر ٹیرف اور فنانس کا کہنا ہے کہ بگاس کے ٹیرف پر عوامی تنقید کی وجہ سے اسے زیادہ سمجھا جا رہا ہے
بگاس ٹیرف میں اچانک اضافے کے باعث صارفین میں شدید خدشات پیدا ہو۔
گئے ہیں خصوصا صارفین نے اس فیصلے کے عمل میں شرکت نہ کرنے پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں
نیپرا کے ممبر مثار نیاز رانا یہ اپنی سفارش پیش کی ہے کہ بیگاس کی بنیاد پر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے دعووں کو شامل کیے بغیر 1.2628 روپے فی یونٹ کی منفی ایف سی اے کو مطلع کیا جائے۔
news
ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ سروس: زمین کے کسی بھی کونے سے کال کریں
واشنگٹن:
ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے ’ڈائریکٹ ٹو سیل‘ نامی سیٹلائٹ سروس متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کال کر سکیں گے۔
اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اسمارٹ فونز میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں، بس ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہونا کافی ہے۔
یہ سروس موبائل رابطوں میں انقلاب برپا کر دے گی۔ اب ایسے علاقوں سے بھی کالز کی جا سکیں گی جہاں موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں تھا۔
اس سروس کے لیے سیٹلائیٹس میں ایسے موڈیم نصب کیے گئے ہیں جو انہیں موبائل ٹاور کی طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور وہ خلا سے براہ راست اسمارٹ فونز میں فون سگنل بھیجتے ہیں۔
یوکرین ان پہلے ممالک میں شامل ہوگا جہاں یہ سروس شروع کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے یوکرین کے موبائل آپریٹر Kyivstar نے اسٹار لنک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائٹ سروس کو متعارف کرایا جا سکے۔
ابتدائی طور پر اس سروس میں میسجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور بعد میں وائس اور ڈیٹا سروسز بھی شامل کی جائیں گی۔
دوسری جانب، ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل پر اپنا نام تبدیل کر کے کیکئس میکسمس رکھ لیا ہے اور پروفائل پکچر بھی تبدیل کر دی ہے۔
news
2025 میں پاکستان میں دو سورج اور چاند گرہن ہوں گے: محکمہ موسمیات کا اعلان
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 منٹ پر شروع ہوگا، لیکن پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔
رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا۔ یہ چاند گرہن رات 8:28 منٹ پر شروع ہو کر 1 بج کر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا اور افریقہ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سال 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو کہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے یہ سورج گرہن بھی نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر 2 بج کر 54 منٹ پر ختم ہوگا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں