drama
حنا دل پذیر کا انتخاب مومو کے لیے کس نے کیا ؟
پاکستانی فنکار، معروف اداکار ,ہدایت کار, پروڈیوسر ,سکرین رائٹر نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنے سے کم عمر فنکارہ حنا دل پذیر کو مومو کے کردار کے لیے راضی کیا۔
ایک انٹرویو کے دوران نبیل نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل بلبلے آن ائیر ہو چکا تھا اس کی 17 اقساط گزر گئی تھیں
ڈرامے کو بہت اچھا رسپانس مل رہا تھا۔ میں نے مومو کا کردار متعارف کروایا اور اس کردار کے لیے حنا دل پذیر سے رابطہ کیا اس سے پہلے وہ میرے ساتھ ایک اور ڈرامے میں کام کر چکی تھیں۔ میں نے انہیں کہا کہ گو کہ آپ میرے سے چند سال چھوٹی ہو تاہم یہ کردار آپ کے لیے ہے آپ نے میری والدہ کا کردار ادا کرنا ہے۔
آپ یہ کردار کر لو گی؟ اس پر حنا نے فورا ہی ہامی بھر لی۔
مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے 2009 سے ان ایئر ہے اب تک اس کی700 اقساط اور دو سیزن نشر ہو چکے ہیں۔
drama
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبر وائرل
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اچانک ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور یہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں۔
ماورا اور امیر کی جوڑی کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا رہا ہے، اور ان کی شادی کی خبریں ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ماورا کی جانب سے نکاح کی تصدیق کے بعد، ان کی بڑی بہن عروہ نے بھی نکاح کی تقریب کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے شوہر فرحان سعید اور بیٹی کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔
اس سے پہلے مارچ 2024 میں ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم اب ان کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے اور پاکستانی اور بھارتی مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
drama
آریان خان کی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان
کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان ہوا۔ یہ اعلان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025‘ ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا۔
اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔
آخرکار، شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔ اس مزاحیہ تبادلے کے بعد، شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کی سیریز کا تعارف کراتے ہوئے اسے ’سب سے نرالی، جرات مند اور فلمی ترین کہانی‘ قرار دیتے ہیں۔ پرومو میں شاہ رُخ خان کی مشہور فلم ’جوان‘ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جہاں آریان اپنے والد کے مشہور مکالمے ’بیٹے پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے…‘ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ آریان اور ان کی ٹیم جلد ہی اس منفرد نام کے پیچھے کہانی بھی پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کی پروڈکشن گوری خان کر رہی ہیں۔ اس ایونٹ میں گوری خان اور سہانا خان بھی آریان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں