Connect with us

head lines

فل بینچ بنا کر لڑکی کا بیان لیں گے: دباؤ ڈالنے پر نتائج کے لیے تیار رہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

Published

on

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے دی جانے والی درخواست پر سماعت کی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب عثمان انور اور دیگر متعلقہ حکمران بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔
عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران سوال کیا کہ آئی جی صاحب نے ویڈیو کو وائرل ہونے سے کیوں نہیں روکا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ کیا آپ نے ویڈیو روکنے کے لیے کسی اتھارٹی سے رابطہ کیا ؟جواب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا
جس پر عالیہ نیلم صاحبہ نے کہا کہ آج 18 تاریخ ہے جبکہ ویڈیو 13 اور 14 کو وائرل ہوئی آپ کو وقت کے وقت جاگنا چاہیے تھا آپ آج جاگ رہے ہیں آپ نے متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے میں بہت دیر کر دی ہے
آئی جی پنجاب کے مطابق 700 سے زائد اکاؤنٹ سے ویڈیو وائرل ہوئی پولیس کے پاس صرف ایک ادارہ ہے جو سائبر کرائم کو دیکھتا ہے جس پر چیف جسٹس صاحبہ نے یہ کہا کہ آئی جی صاحب یہ صرف اپ کی ناکامی اور نا اہلی ہے کہ آپ نے بچوں کو سڑکوں پر آنے دیا آپ ہمیں دو دن کا حساب دیں کہ 14 اور 15 اکتوبر کو آپ نے کیا کاروائی کی آج بھی ایکس اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز موجود ہیں
چیف جسٹس صاحبہ نے مزید کہا کہ آپ نے جو دستاویزات جمع کرائیں اس کے بعد دو دن تک آپ نے کچھ نہیں کیا آپ نے 16 اکتوبر سے کام کا آغاز کیا جو بچیاں سڑکوں پر آئیں اگر انہیں کچھ ہو جاتا تو بتائیے اس کا ذمہ دار کون تھا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیٹا کو اپلوڈ ہونے سے روکنا اتنا اسان کام نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس اتھارٹی ہے ہم ایک اکاؤنٹ سے روکیں تو دوسرے اکاؤنٹ سے ری پوسٹ ہو جاتا ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق 700 سے زائد اکاؤنٹس کی شناخت ہو چکی ہے جن پر وہ ویڈیوز چل رہی تھی اور انہیں بند کرنے کا اختیار پی ٹی اے کے پاس تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جتنی اتھارٹی تھی اس کے مطابق ہم نے کام کیا ہم نے کچھ اکاؤنٹس کی شناخت کی وہ ابھی تک ڈیلیٹ نہیں ہوئے ہیں
سماعت کے دوران عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے بھی پوچھا کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے کیا کیا؟ اس پر ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ پیر کے دن تک کوئی زیادتی کا شکار سامنے نہیں آیا افواہ کے مطابق زیادتی 9 یا 10 اکتوبر کو ہوئی۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ صرف اس بنیاد پر کے بچی کالج نہیں آرہی تھی اس سے زیادتی کی افواہ کے ساتھ جوڑ دیا گیا اگر آپ کہتی ہیں تو میں آپ کی ملاقات اس بچی سے کروا سکتا ہوں۔
چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم نے کہا کہ یہ کیس بہت اہم ہے ہم اس پر فل بینچ بنا رہے ہیں جو منگل کو سماعت کرے گا یہ کالج انتظامیہ کی ناکامی ہے نیز ہم لڑکی کا بیان بھی لیں گے اگر ہمیں پتہ چلا کہ لڑکی کو بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہے تو پھر نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

head lines

چینی چانگ ای ایٹ مشن کے ذریعے روور مشن شراکت داری، ترجمان سپارکو

Published

on

سپارکو کمپنی نے 2028 میں چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے
سپارکو کا یہ روور، جس کا وزن تقریباً 35 کلوگرام ہے، چین کے چانگ ای 8 مشن کا ایک اہم حصہ ہوگا، جو کہ بین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن (ILRS) منصوبے کا ایک حصہ ہے
یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا،چاند کا یہ جنوبی قطب اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کے باعث خصوصی اہمیت کا حامل ہے
روور کے اس مشن کابنیادی مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ کرنا، سائنسی تحقیق کرنا اور مستقبل کے قمر اور سیاروں کی کھوج کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرنا ہے
اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات بھی کیے جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا، اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش شامل ہے
سپارکو کا یہ روور انتہائی جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا، جو کہ اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا،اور یہ آئندہ
مستقبل کے قمری مشنز کی راہ بھی ہموار کرے گا
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے مضبوط دو طرفہ تعلقات اور خلائی تحقیق کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے،

جاری رکھیں

head lines

عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد: بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ سے ذاتی تعلق، فواد چوھدری

Published

on

عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی مشکل حالات کے باوجود ٹرمپ کی حمایت پر امریکی عوام کی تعریف بھی کی
عمران خان کے مطابق نو منتخب صدر ٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ثابت ہوں گے نیز انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹرمپ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت پر زور دیں گے دوسری طرف سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھی تحریر کیا جس میں عارف علوی سابقہ صدر مملکت کی طرف سے کہا گیا کہ آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ امریکہ کے شہریوں کو اپنی خواہش اور امید کے اظہار کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ آپ کی قیادت کے ذریعے اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں
انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ٹرمپ پاکستان کے اچھے دوست رہے ہیں اور ٹرمپ کی جیت نے دنیا کے آمروں کی ریڑھ کی ہڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا یوکرین اور فلسطین میں جنگ سے پریشان ہے اور اس کے اثرات پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے خط میں عمران خان کی طرف سے ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
دوسری طرف سابق وزیر فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ ضرور مداخلت کریں گے نون لیگ ایک طرف مبارکباد دیتی ہے اور دوسری طرف دھمکیاں یہ لوگ اتنے ہی طاقتور ہیں تو پرانے ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرتے
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ابھی حلف نہیں لیا لیکن رانا ثنا اللہ چاہتے ہیں کہ کوئی بڑا جھگڑا شروع ہو جائے
رانا ثنا اللہ کا ٹرمپ سے متعلق بیان پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے
یہ بیان کہ امریکہ کا کوئی دباؤ حکومت پاکستان پر پریشر ڈال سکتا ہے میرے خیال میں ایسا نہیں ہے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~