Connect with us

head lines

شاہ محمود قریشی کی بہو اغوا، پی ٹی آئی

Published

on

سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی بہو کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی بھابھی کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے مہر بانو کے مطابق ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو نامعلوم نقاب پوش گھر کے قریب سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہمارے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھا گیا ہے اس کے باوجود میرے خاندان والے ابھی تک عمران خان کے ساتھ ہیں اور یہ ہمیں ہمارے نصب العین سے نہیں ہلا پائے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے کے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کر کے اس کے سینے کی جلد کو پلاس سے کھینچا گیا فیاض جھگڑا کے بیٹے کو بھی زدو کوب کیا گیا اس کے ناخن پلاس سے نکالے گئے اور یہ سب ظلم اس کی ماں کے سامنے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ان سب مظالم کا فون کالز ریکارڈ موجود ہے
ارکان اسمبلی کو ایک ارب روپے تک کی افرز کی گئیں۔
سوات میں ایک ایم این اے کو بلا کر جو گفتگو کی گئی وہ بھی ہمارے پاس ریکارڈ میں موجود ہے اور ہمارے کئی ایم این ایز پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے ہمارے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی نے افر کی ہے کہ جن پر پریشر ہے وہ آکر پارٹی کا تحفظ لے سکتے ہیں۔
سعد اللہ بلوچ کی بیوی بہن اور خالہ کو بھی اغوا کیا گیا یہ واقعہ فیصل آباد کی بجائے چندی گڑھ میں ہوا
ریاض فتیانہ کے بیٹے کو پاکستان سے باہر ہندوستان کے کسی علاقے میں چھپایا گیا ہمارے پاس تمام ریکارڈ فون کالز میں موجود ہیں۔
آئینی ترمیم کے حکومتی منصوبے کے خلاف جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ملک گیر شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
کمیٹی کی طرف سے اڈیالہ میں مقید تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی سخت مذمت کی گئی۔
تمام علاقائی مقامی تنظیمات کو ضلع ہیڈ کوارٹرز پر جمعہ کے روز بھرپور پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خانم کو فوری طور پر رہا کیا جائے نیز انتظار حسین پنجو تھا ایڈوکیٹ اعظم سواتی تحریک انصا بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین کو فوری رہائی دی جائے۔

head lines

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف


وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اور اس کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات ہیں۔ یہ اجلاس آج بروز منگل صبح 11 بجے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کے ساتھ ساتھ 12 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جانا تھا۔ مزید یہ کہ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث کی توقع تھی۔

جاری رکھیں

head lines

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں

Published

on

جنرل عاصم منیر


انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے، آمین۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و عسکری شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ اسی طرح، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~