news
پنجاب میں ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دیہاڑی دار اور غیر ہنر مند مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کرنا ہے، جو پہلے 32 ہزار روپے تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، یومیہ 8 گھنٹے کام کرنے والے مزدوروں کی یومیہ تنخواہ 1423 روپے 07 پیسے ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کم سے کم اجرت کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ ہو، اسٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی دی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا ایک تکلیف دہ امر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گھریلو ملازمین پر لیبر قوانین کا نفاذ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ورک پلیس پر ایس او پیز اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
news
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی نئی دلکش تصاویر وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے اور شوہر کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جو مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔
ثنا جاوید نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحدہ عرب امارات سے شعیب ملک کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ ثنا نے لکھا:
“کیوں کہ آپ جانتے ہیں نہ کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔”
تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصرے دیکھنے کو ملے، اور کئی نے جوڑے کی خوشیوں کے لیے دعائیں بھی کیں۔
اس سے قبل، ثنا جاوید نے شعیب ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے دوران لی گئی تھی۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا: “کیوٹی، مائی ملک”، اور دل والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا تھا۔
شعیب اور ثنا کی شادی
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اور دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
یہ شعیب اور ثنا دونوں کی دوسری شادی ہے۔ شعیب نے 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، جبکہ ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
مداحوں کی جانب سے دونوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
news
عمران خان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری، عدالت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند کی جانب سے جاری ہونے والی اس روبکار میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے اور وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر رہائی دی جائے۔
یہ فیصلہ اس وقت آیا جب دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کے لیے رہائی کی مزید قانونی کارروائیاں مکمل کی گئی ہیں، اور 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں، جن کے بعد عدالت نے رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں