news
حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے: چیئرمین پی ٹی اے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا، جس میں پی ٹی اے کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفنگ دی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ ہے اور سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فائیو جی نیلامی مارچ یا اپریل 2025 میں متوقع ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال میں 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی گئی، جن میں محرم، 9 مئی، اور انتخابات شامل ہیں۔ سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین رانا محمود الحسن نے سوشل میڈیا پر بین الاقوامی اشتہارات کے ٹیکس کی حالت کے بارے میں سوال کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ اس وقت اس حوالے سے کوئی قانون سازی موجود نہیں ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اس پر کمرشل مقاصد کے لیے ٹیکس لگایا جا رہا ہے، جو دنیا بھر میں موجود ہے۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے موبائل قسطوں پر ملنے کے عمل کا ذکر کیا، جس سے ڈیجیٹلائزیشن میں مدد ملے گی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں 37 مقامی کمپنیاں موبائل فونز تیار کر رہی ہیں اور مقامی سطح پر سالانہ 2 کروڑ موبائل تیار ہو رہے ہیں، جن میں 40 فیصد اسمارٹ فون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ٹیلی کام پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے شکایت کی صورت میں رابطہ کیا جاتا ہے۔
سینیٹر عبدالقادر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) کے کھولنے کے ارادے پر سوال کیا، جس پر پی ٹی اے چیئرمین نے کہا کہ حکومت کے حکم پر ایکس کھولا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وی پی این بلاک کرنے کی بھی تفصیلات فراہم کیں، بتاتے ہوئے کہا کہ وی پی این پر پاکستان میں ایکس کے صارفین 70 فیصد کم ہو گئے ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مذہبی جذبات کی پوسٹس بلاک نہ ہونے کی صورت میں مظاہرے شروع ہو جاتے ہیں، اور حکومت کی یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر دھلائی ایکس پر نہیں ہوتی۔ پی ٹی اے چیئرمین نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیلی کام صارفین پر 34.50 فیصد ٹیکس ہے، جو سری لنکا، بنگلا دیش، بھارت، اور نیپال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
news
الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج، پی ٹی آئی رہنما
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں ایک پٹیشن دائر کر دی ہے انہوں نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن ٹربیونل کی سربراہی کی اس دوران نون لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ٹربیونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کے درخواست دینے پر ٹربیونل کو بدل دیا
درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہی ٹربیونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا تھا الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کو تبدیل کرنے کے لیے چیف جسٹس سے کسی طور مشاورت نہیں کی تھی نیز اب سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے الیکشن کمیشن کہ 10 جون کے فیصلے کو کلعدم قرار دے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ بھی کلعدم قرار دیا جائے الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کلعدم قرار دے کر پہلے ٹربیونل کو بحال کیا جائے
پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی نشان بلا کے کیس کی نظر ثانی کی درخواست کے خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں کیوریٹیو پٹیشن بھی دائر کر دی ہے
پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کی گئی کیوریٹیو ریویو پٹیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بلے کا نشان نہ ملنے کے فیصلے کہ حوالے سے بھی 13 جون اور 21 اکتوبر کے فیصلے کو کلدم قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے
ایڈوکیٹ اجمل غفار طور کی طرف سے دائر کی گئی 32 سوات پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران باوجہ حالات موجودہ درخواست از حد ضروری ہے اور یہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق ہے
درخواست کے اندر بنیادی حقوق اور ان لوگوں کے انتخابی حقوق کے متعلق قوانین کی تشریح کے حوالے سے عوامی اہمیت کے سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں جس میں سپریم کورٹ کے گزشتہ دونوں فیصلوں کی طرف بھی توجہ توجہ دلائی گئی ہے
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر کردہ اس درخواست میں 22 اگست کو مبارک احمد ثانی کیس کا بھی ریفرنس دیا گیا جہاں سپریم کورٹ نے اپنے گزشتہ فیصلوں کو تبدیل کرتے ہوئے نظر ثانی کی مثال قائم کی درخواست کے مطابق یہ فیصلہ غیر قانونی تھا یعنی کسی قانون یا قاعدے کی شرائط سے لاعلمی میں دیا گیا لہذا اس فیصلے کو ایک غلطی ہی سمجھا جا سکتا ہے کیوریٹو پیٹیشن سپریم کورٹ کے اپنے ہی مسترد شدہ نظر ثانی کے فیصلے پر دوبارہ سے نظر ثانی اور غور و غوض کرنے کی اجازت دیتی ہے
news
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اسلام آباد مارچ کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی ہے اور یہ احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔ علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کمیٹی تشکیل دی ہے جو احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ایلیٹ کی طاقت چھین لی تھی، لیکن 9 فروری کو عوام کا مینڈیٹ چوری کر لیا گیا۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے، اور انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مارشل لاء میں رہنا ہے یا آزاد رہنا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں