head lines
ترقی کے راستے میں منظم سازش کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حوصلہ بلند ہے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات ہونے چاہیں ہم چینیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ایئرپورٹ پر ہونے والےحادثے سے چینی اور پاکستانی عوام افسردہ ہیں دہشت گردی کے خلاف ہمارا حوصلہ پہلے سے زیادہ بلند ہے۔سعودیہ چین اور یو اے ای نے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ائی ایم ایف کے پروگرام میں ہماری مدد کی ہے ملائشیا کے صدر کا بڑا کامیاب دورہ رہا ہے جیسا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی برامدات میں اضافہ ہو اس پر ملائشیا کے رہنما نے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے اب سعودیہ کا دورہ ہونے والا ہے اور اس کے بعد چین کے وزیراعظم تشریف لا رہے ہیں ایسے موقع پر چین کے انجینیئرز کا ٹارگٹ کیا جانا ایسے موقع پر ملک میں دھر نے دیے جانا ہمیں دوبارہ ماضی کے برے حالات و واقعات کی یاد دلاتا ہے یہ 2014 میں دشمن کے ناپاک عزائم کا ریپلیکا ہے جب ہماری چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہو گیا تھا لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے تھے
اب ہم آئی ایم ایف کے اس پروگرام کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ترقی کے پروگرام کرنا چاہتے ہیں تو اس کے راستے میں منظم سازش کے ذریعےرکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں
head lines
پی ٹی آئی احتجاجی قافلہ ڈھوک گھر پہنچ گیا: ہر طرح کی شرانگیزی سے نمٹنے کے لیے تیارآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال نے سیاسی ماحول کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد کے قریب برہان کے علاقے میں پہنچ چکا ہے۔ تاہم، پارٹی رہنماؤں کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی علی امین گنڈاپور کے پیچھے ہے، لیکن دونوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی، اور اطلاعات کے مطابق وہ احتجاج کی سرگرمیوں سے رفوچکر ہو چکے ہیں۔
احتجاج میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں کئی اہم رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں عامر ڈوگر، زین قریشی، معین ریاض، ایم پی اے بشارت ڈوگر اور دیگر 400 سے زائد افراد شامل ہیں۔
پشاور سے اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ غازی بروتھا پہنچنے کے بعد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے آئی جی علی ناصر رضوی نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ کسی بھی شرانگیزی سے نمٹنے کے لیے فورسز مکمل طور پر تیار ہیں
head lines
چینی چانگ ای ایٹ مشن کے ذریعے روور مشن شراکت داری، ترجمان سپارکو
سپارکو کمپنی نے 2028 میں چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے
سپارکو کا یہ روور، جس کا وزن تقریباً 35 کلوگرام ہے، چین کے چانگ ای 8 مشن کا ایک اہم حصہ ہوگا، جو کہ بین الاقوامی قمری تحقیقاتی اسٹیشن (ILRS) منصوبے کا ایک حصہ ہے
یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا،چاند کا یہ جنوبی قطب اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کے باعث خصوصی اہمیت کا حامل ہے
روور کے اس مشن کابنیادی مقصد چاند کی سطح کا مطالعہ کرنا، سائنسی تحقیق کرنا اور مستقبل کے قمر اور سیاروں کی کھوج کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرنا ہے
اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات بھی کیے جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا، اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش شامل ہے
سپارکو کا یہ روور انتہائی جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا، جو کہ اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا،اور یہ آئندہ
مستقبل کے قمری مشنز کی راہ بھی ہموار کرے گا
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے مضبوط دو طرفہ تعلقات اور خلائی تحقیق کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے،
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں