news
جسٹس منصور کو جوابی خط:جسٹس قاضی فائز عیسی
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط لکھا ذرائع کی اطلاع کے مطابق منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھامنصور علی شاہ نے صدارتی آرڈیننس پر خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے جسٹس منیب اختر کے کمیٹی سے اخراج پر سوال اٹھایا تھا جسٹس منصور علی شاہ کے خط پر لکھے گئے جوابی خط کے مندرجات تاحال سامنے نہیں آسکے تاہم انہوں نے جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی 11 وجوہات بتائیں چیف جسٹس نے خط میں لکھا کہ سینیئر ججز سے جسٹس منیب کا رویہ انتہائی درشت تھا ایسا جسٹس منصور کے اصرار پر کیا گیا اور جسٹس منصور قانونا اس بات پر سوال نہیں اٹھا سکتے کہ چیف جسٹس کس جج کو کمیٹی میں شامل کریں چیف جسٹس نے کہا کہ میں چونکہ ہمیشہ احتساب و شفافیت کی حمایت کرتا رہا ہوں چیف جسٹس نے خط میں لکھا کہ میںوہ وجوہات بھی بیان کر دوں گا جن کی بنا پر جسٹس منیب اختر کو تبدیل کیا گیا میں یہ آپ کے اصرار پر کر رہا ہوں تاکہ کوئی ناراض نہ ہو جائے انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس منیب اختر نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی سخت مخالفت کی تھی جسٹس منیب ان دو ججوں میں شامل تھے جنہوں نے مقدمات کے وزن سے بے پرواہ ہو کر گرمیوں کی ساری چھٹیاں انجوائے کیں اور تعطیلات کے دوران عدالت کا کام کرنے کے لیے میسر نہ ہوئے.
چیف جسٹس صاحب کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعطیلات پر ہونے کے باوجود انہوں نے کمیٹی میٹنگز میں شرکت پر اصرار کیا جو جسٹس یحیی پر ان کا عدم اعتماد ظاہر کرتا ہے ختم چیف جسٹس نے تحریر کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مطابق ارجنٹ مقدمات 14 روز میں سماعت کے لیے مقرر ہوں گے جسٹس منیب اختر نے درخواست گزاروں کے ائینی و قانونی حق کے برخلاف ارجنٹ ائنی مقدمات سننے سے انکار کیا اور چھٹیوں کو اہمیت دی چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی روایت کے برعکس اپنے سینیئر ججوں کا احترام نہ کیا اور ان ایڈھاک سینیئر ججز کو 1100 مقدمات کی سماعت تک ہی محدود کر دیا ایڈہاک ججز کو شریعت ایلیٹ بینچ کے مقدمات بھی نہیں سننے دیے گئے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جسٹس منیب اختر نے کمیٹی کے ایک معزز رکن سے غیر شائستہ سخت اور نامناسب انداز اختیار کیا جس میں تمام چیف جسٹس شامل تھے اور سینیئر ترین جج بھی تھے جسٹس منیب اختر صرف حکم جاری کر کے 11 بجے تک کام کرتے ہیں ان کے ساتھی ججوں نے ان کے اس رویے کی شکایت کی آڈیو لیگ کیس پر حکم امتنائی جاری کرنے کے بعد وہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہی نہ کرنے دیا گیا
news
پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:
پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
news
اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔
یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔
راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔
اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔