Connect with us

news

خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے:چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

Published

on

chief justic fiaz esa

ایک وراثتی جائیداد کی منتقلی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ بیوہ شمیم اختر کو فوری طور پر ان کی وراثتی جائیداد منتقل کی جائے .عدالت نے جھوٹی گواہیوں اور بوگز مقدمے بازی پر مخالفین کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ فریقین کو یہ جرمانہ تین ماہ کے اندر ادا کرنا ہوگا. قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جرمانہ نہ دینے کی صورت میں ریوینیو ڈیپارٹمنٹ جائیداد سے ریکوری کرے گا وراثت کے سادہ ترین مقدمے کو پیچیدہ بنا دیا گیا ہے .اب خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے کلچر کو ختم ہو جانا چاہیے .قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بوگس اور جعلی گواہیاں دینے پر فریقین کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے 26 سال سے مقدمے بازی بس بہت ہو چکی .قاضی فائز عیسی نے کہا کہ فریقین کو بیوہ کا حق فوری طور پر ادا کرنا چاہیے حق مار کر اپنے گناہوں میں مزید اضافہ نہ کریں ،جو چاہتا ہے کسی بھی غریب کی جائیداد دبا لیتا ہے ۔انہوں نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیلوں کو بھی چاہیے کہ ایسے جھوٹے مقدمات نہ لیں اگر ہم بار کو وکلا کی یہ شکایت پہنچائیں تو سینیئرز حمایت کرنے آ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ شمیم اختر کے شوہر مہربان 1998 میں فوت ہوئے تھے مہربان کی دوسری بیوی اکسر جان کے بھتیجوں نے جائیداد تحفے میں دینے کا دعوی کر رکھا تھا

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے:اب بم پروف گاڑیاں برآمد ہوں گی، دفاعی نمائش آئیڈیاز

Published

on

دفاعی نمائش آئیڈیاز

کراچی میں ہونے والی “دفاعی نمائش آئیڈیاز” میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اہم معاہدے طے پائے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستان میں تیار کردہ بم پروف گاڑیاں اب برآمد کی جائیں گی۔

یہ گاڑیاں نجی شعبے کے تحت مسلح افواج کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جا رہی ہیں، اور ان کا معیار عالمی سطح کے مطابق ہے۔ گاڑیوں کی تیاری کے دوران فائرنگ کے ذریعے ان کی ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے، اور ان میں پسنجر کمپارٹمنٹ، انجن روم، بیٹری، اور فیول ٹینک کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، گاڑیوں کے ٹائروں میں رن فلیٹ ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے، جو ٹائر برسٹ ہونے کے بعد بھی 50 کلومیٹر تک چل سکتے ہیں۔

یہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ نہ صرف پاکستان کی تکنیکی ساکھ کو بہتر بنائے گی بلکہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر ملکی دفاع میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

انکشاف: بلوچستان میں 34 سو سےزائد گھوسٹ ملازمین

Published

on

بلوچستان

کوئٹہ، بلوچستان میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار سرکاری ملازمین میں سے 3400 سے زائد ملازمین “گھوسٹ” قرار پائے ہیں، یعنی ان کی موجودگی کی تصدیق محکمہ خزانہ کے حکام سے نہیں ہو سکی۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل کیا گیا، اور 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کی گئیں۔ ان فہرستوں میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق نہیں ہو سکی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان ملازمین کو گھوسٹ تصور کیا گیا۔

اس کے بعد، محکمہ خزانہ نے اکتوبر کی ماہانہ تنخواہیں صرف تصدیق شدہ ملازمین کو جاری کیں، اور غیر تصدیق شدہ ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔ ان غیر تصدیق شدہ ملازمین نے اپنی تنخواہیں حاصل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا۔

یہ اقدام بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے معاملات کی شفافیت اور ایمانداری کو بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، اور اس سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی اور ان کی اجرتوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~