news
اسحاق ڈار افغان ویزا کا عمل روک رہے ہیں،بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانےکے خواہشمند:اعظم سواتی
news
شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ، ایف بی آر
ٹیکس اہداف میں ناکامی کے بعد آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
حقیقی گفتگو کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر کو 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا ہے
ذرائع کی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہےنیز ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے ہی اکٹھے کیے جا سکے۔
news
مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں بہتری کے تازہ اعداد و شمار
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے اور سالانہ شرح مہنگائی 14.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت روز مرہ کی استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ انڈے، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ٹماٹر، چکن، اور چینی جیسی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لئے کچھ ریلیف کا سبب بن سکتی ہے۔
مزید برآں، پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں