Connect with us

news

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات

Published

on

LAHORE CHAMBER OF COMMERCE & INDUSTRIES (LCCI)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2024-26 کےلئے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات گزشتہ روز ہوئے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ٹرن آؤٹ 60 فیصد کے قریب رہا ہے۔کل 4015 میں سے 2600 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ کارپوریٹ کلاس کی 15 نشستوں کے لئے 30 امیدوار مدمقابل تھے جن میں پیاف فاؤنڈر اور بزنس مین پینل کے 15 جبکہ پیاف میاں انجم نثار، لائنیر بزنس گروپ اور پروگریسیو پینل کی طرف سے 15 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ 22 سال بعد پیاف فاؤنڈر الائنس ٹوٹنے کے باعث لاہور چیمبر کے الیکشن میں زبردست مقابلہ ہوا ہے۔ دن بھر مختلف کاروباری شخصیات کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، دھکم پیل کھینچا کھانچی بھی ہوئی تاہم کوئی بڑا جھگڑا رونما نہیں ہوا۔ پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے حالات کو قابو میں رکھا۔ انتخابات کے لئے تین رکنی الیکشن ممبران کا پینل بنایا گیا تھا جس میں سابق صدر الماس حیدر، نصر اللہ مغل اور شہزاد عالم خاں شامل تھے۔
1416 ووٹ لے کر تنویر احمد پہلے نمبر پر،لاہور چمبر آف کامرس کارپوریٹ کلاس 15 سیٹوں کے انتخابات میں پیاف پائینر پروگریسیو الائنس میاں انجم نثار گروپ کلین سویپ کر گیا۔ 1416ووٹ لے کر تنویر احمد پہلے، 1398 ووٹ لے کر محمد منیب منوں دوسرے اور 1387 ووٹ لے کر آصف ملک تیسرے نمبر پر رہے۔ خالد عثمان 1380, احتشام الحق 1367، سید حسن رضا 1355, آصف خان 1351, وقاص اسلم 1347, عرفان احمد قریشی 1346, عبدالمجید 1343, افتخار احمد 1340, عامر سعید میاں 1331, منظور حسین 1285، شعبان اختر 1275, سید سلمان علی 1271 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کارپوریٹ کلاس کے نتائج کے اعلان کے بعد آج ایسوسی ایٹ کلاس کا انتخاب ہو گا جس میں دونوں گروپوں کی جانب سے 15-15 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شروع ہو گا جو شام 8 بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیاف کے قائد انجم نثار نے بتایا کہ بھر پور الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہمارے گروپ نے ہمیشہ تاجروں کی خدمت کی ہے۔ کامیابی ہماری ہو گی۔ فاؤنڈر گروپ کے رہنما عزیز الرحمن بن نے بتایا کہ جیت اسی کی ہو گی جس نے تاجروں کی خدمت کی ہے۔ پیاف فاؤنڈر الائنس کامیاب ہو گا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر عبدالباسط نے کہا کہ الیکشن ایک فیسٹول ہے جس کو سب کو انجوائے کرنا چاہیے۔ سارے تاجر اور صنعتکار بڑھ چڑھ کر الیکشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔ مال روڈ کے صدر سہیل بٹ نے بتایا کہ اس بار ٹرن آؤٹ اچھا رہنے کا امکان ہے۔ تاجر کمیونٹی کے لئے چیمبر الیکشن ایک بڑا فیسٹیول ہوتا ہے، تاہم انجم نثار گروپ کی خدمات زیادہ ہیں۔

LCCI), NAB Organise Seminar ...
مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~