news
ایجوکیشن کو ری سٹرکچر کرنا آسان کام نہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پبلک سکول ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپنجاب میں اب بھی کچھ سکول ایسے ہیں جہاں کوئی بچہ نہیں اور ٹیچرز موجود ہیں
کچھ بچے کلاس روم سے باہر بیٹھ کر پڑھتے ہیں جو بچے اکیلے اسکول آتے ہیں ان کا ہاتھ پکڑ کر سڑک پار کرائی جائے گی پنجاب کے سکولوں میں اب بھی باقی صوبوں کی نسبت حالات بہتر ہیں ایسے سکول بھی ہیں جہاں 200 بچے اور دو ٹیچرز اور کچھ ایسے سکول ہیں جہاں 40 ٹیچرز اور دو بچے ہیں کچھ سکولوں میں ایک بھی بچہ نہیں لیکن اساتذہ موجود ہیں کچھ ایسے سکول بھی ہیں جہاں بچے تو موجود ہیں مگر ایک بھی ٹیچر نہیں
شہباز شریف دور کے بعد سے ٹیچر ٹریننگ کا کوئی کنسیپٹ ہی نہیں کہیں ٹیچرز اسکول میں بچوں سے سبزی بنواتی ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف ملے اور ہم ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں۔
ہزار میں سے 14 ہزار سکولز میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بہتر بنایا جائے گا
پہلے مرحلے میں 5800 سکولز کو اؤٹ سورس کیا جا رہا ہے میں صرف دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کرتی بلکہ عوام میں جا کر بات چیت اور اقدامات کرتی ہوں جب میں نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پر بریفنگ لی تو سن کر میرے اوسان خطا ہو گئے پانچ سال تک پنجاب میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہوا پی ٹی ائی کے ایجوکیشن منسٹر نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی ہمارے سکولز کے باہر زیبرا کراسنگ کا کوئی تصور نہیں ڈی سی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ سکول کے قریب زیبرا کراسنگ بنائی جائیں۔
news
غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے:اب بم پروف گاڑیاں برآمد ہوں گی، دفاعی نمائش آئیڈیاز
کراچی میں ہونے والی “دفاعی نمائش آئیڈیاز” میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اہم معاہدے طے پائے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستان میں تیار کردہ بم پروف گاڑیاں اب برآمد کی جائیں گی۔
یہ گاڑیاں نجی شعبے کے تحت مسلح افواج کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جا رہی ہیں، اور ان کا معیار عالمی سطح کے مطابق ہے۔ گاڑیوں کی تیاری کے دوران فائرنگ کے ذریعے ان کی ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے، اور ان میں پسنجر کمپارٹمنٹ، انجن روم، بیٹری، اور فیول ٹینک کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، گاڑیوں کے ٹائروں میں رن فلیٹ ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے، جو ٹائر برسٹ ہونے کے بعد بھی 50 کلومیٹر تک چل سکتے ہیں۔
یہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ نہ صرف پاکستان کی تکنیکی ساکھ کو بہتر بنائے گی بلکہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر ملکی دفاع میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
news
انکشاف: بلوچستان میں 34 سو سےزائد گھوسٹ ملازمین
کوئٹہ، بلوچستان میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار سرکاری ملازمین میں سے 3400 سے زائد ملازمین “گھوسٹ” قرار پائے ہیں، یعنی ان کی موجودگی کی تصدیق محکمہ خزانہ کے حکام سے نہیں ہو سکی۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل کیا گیا، اور 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کی گئیں۔ ان فہرستوں میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق نہیں ہو سکی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان ملازمین کو گھوسٹ تصور کیا گیا۔
اس کے بعد، محکمہ خزانہ نے اکتوبر کی ماہانہ تنخواہیں صرف تصدیق شدہ ملازمین کو جاری کیں، اور غیر تصدیق شدہ ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔ ان غیر تصدیق شدہ ملازمین نے اپنی تنخواہیں حاصل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا۔
یہ اقدام بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے معاملات کی شفافیت اور ایمانداری کو بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، اور اس سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی اور ان کی اجرتوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں