Connect with us

news

موساد ٹیکنالوجی

Published

on

سکیورٹی ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ پانچ ہزار پیجرز میں لبنان پہنچنے سے پہلے ہی دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا گیا تھا ایجنسی کے مطابق حزب اللہ تک پہنچنے سے پہلے پیجز کو چھیڑا گیا پیجز پر نئے پیغام کا سگنل آنے کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک ساتھ دھماکے ہوئے حکام کے مطابق پیغام رسانی کے لیے یہ پیجرز لبنانی گروپ حزب اللہ اور ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز استعمال کر رہے تھے پیجز دھماکے سے متعدد اہم ا راکین محفوظ رہے
دیگر خبر رساں اداروں کے مطابق پیجز تائیوان سے براہ راست لبنان پہنچے یا کسی تیسرے ملک سے لبنان درامد کیے گئے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ترک میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیجر جدید ترین نظام پر میسج بھیجتا ہے مگر ہیکنگ بھی ممکن ہے تاہم یہ ریڈیو فریکونسی پر کام کرتے ہیں جنہیں کنٹرول کیا جا سکتا ہے
اس لیے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے لبنان میں سمارٹ فونز کا استعمال کم ہو چکا ہے مگر مختلف قسم کے پیجرز اسرائیلی سکیورٹی حکام بھی استعمال کر رہے ہیں۔


لبنان میں ہزاروں پیجرز ڈیوائسوں میں ایک ہی وقت میں استعمال ہونے والے دھماکوں سے متعلق ایک نیا انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے پیجرز میں انتہائی تباہ کن کیمیائی اور دھماکہ خیز مواد پیٹن نصب کیا تھا، 4000 سے زائد زخمی، 400 کی حالت تشویش ناک۔
میڈیا کے دعوے کے مطابق پیجرز میں موساد کی جانب سے استعمال کیا گیا دھماکہ خیز مواد پیٹن ٹینک شکن میزائل میں لگایا جاتا ہے اور اس کیمیائی مواد کا عام سکیورٹی نظام سے پتہ بھی نہیں چلایا جا سکتا۔ پیجر حملے میں ایرانی سفیر ایک آنکھ سے محروم، دوسری آنکھ شدید متاثر ،پیجرزمیں 20 گرام سے کم وزنی دھماکہ خیز مواد تھا کال اور میسج کے ذریعے دھماکہ کیا گیا میڈیا نے دعوی کیا کہ موساد نے پیجرز کی سپلائی چین میں دخل اندازی کی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے:اب بم پروف گاڑیاں برآمد ہوں گی، دفاعی نمائش آئیڈیاز

Published

on

دفاعی نمائش آئیڈیاز

کراچی میں ہونے والی “دفاعی نمائش آئیڈیاز” میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اہم معاہدے طے پائے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستان میں تیار کردہ بم پروف گاڑیاں اب برآمد کی جائیں گی۔

یہ گاڑیاں نجی شعبے کے تحت مسلح افواج کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جا رہی ہیں، اور ان کا معیار عالمی سطح کے مطابق ہے۔ گاڑیوں کی تیاری کے دوران فائرنگ کے ذریعے ان کی ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے، اور ان میں پسنجر کمپارٹمنٹ، انجن روم، بیٹری، اور فیول ٹینک کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، گاڑیوں کے ٹائروں میں رن فلیٹ ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے، جو ٹائر برسٹ ہونے کے بعد بھی 50 کلومیٹر تک چل سکتے ہیں۔

یہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ نہ صرف پاکستان کی تکنیکی ساکھ کو بہتر بنائے گی بلکہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر ملکی دفاع میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

انکشاف: بلوچستان میں 34 سو سےزائد گھوسٹ ملازمین

Published

on

بلوچستان

کوئٹہ، بلوچستان میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار سرکاری ملازمین میں سے 3400 سے زائد ملازمین “گھوسٹ” قرار پائے ہیں، یعنی ان کی موجودگی کی تصدیق محکمہ خزانہ کے حکام سے نہیں ہو سکی۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل کیا گیا، اور 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کی گئیں۔ ان فہرستوں میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق نہیں ہو سکی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان ملازمین کو گھوسٹ تصور کیا گیا۔

اس کے بعد، محکمہ خزانہ نے اکتوبر کی ماہانہ تنخواہیں صرف تصدیق شدہ ملازمین کو جاری کیں، اور غیر تصدیق شدہ ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔ ان غیر تصدیق شدہ ملازمین نے اپنی تنخواہیں حاصل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا۔

یہ اقدام بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے معاملات کی شفافیت اور ایمانداری کو بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، اور اس سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی اور ان کی اجرتوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~