Connect with us

انٹرنیشنل

برطانیہ کے شاہ چارلس سرجری کیلئے لندن کے نجی اسپتال میں داخل

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم شیڈول سرجری کیلئے لندن کے اسپتال میں داخل ہوگئے

Published

on

Photo: Shutterstock

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم شیڈول سرجری کیلئے لندن کے اسپتال میں داخل ہوگئے۔

بکھنگم پیلس کے مطابق شاہ چارلس نے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم کا علاج لندن کے ایک نجی اسپتال میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی نجی اسپتال میں گزشتہ ہفتے ان کی بہو اور ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ پرنسز آف ویلز کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم کے ہمراہ کوئین کمیلا بھی اسپتال پہنچیں۔ شاہ چارلس کو اسپتال سے فارغ کئے جانے سے متعلق ابھی نہیں بتایا گیا۔

news

امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت 46 ممالک پر بھاری ٹیرف کا اعلان

Published

on

صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر بھاری تجارتی ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر انہوں نے یورپی یونین اور 46 دیگر ممالک پر تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ہم پر 58 فیصد ٹیکس عائد کرتے ہیں۔‘‘ امریکہ بھارت پر 26 فیصد، چین پر 34 فیصد، اور یورپی یونین پر 20 فیصد محصولات لگائے گا۔ سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، جب کہ بنگلہ دیش پر 37 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ پر 10 فیصد محصولات لگیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ درآمد شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان محصولات کا نفاذ امریکہ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

“آج امریکی تاریخ کا ایک اہم دن ہے”

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان محصولات کے نفاذ سے امریکہ کے لیے ایک نیا سنہری دور شروع ہوگا اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو معاشی طور پر خوشحال بنایا جائے۔ ان کے مطابق، یہ دن “معاشی آزادی” کے تصور کا عکاس ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان محصولات سے حاصل شدہ فنڈز امریکہ کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ کئی سالوں سے امریکی شہریوں کو پس پشت ڈالا جا رہا تھا، جبکہ دیگر ممالک مضبوط ہو رہے تھے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ اپنی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان نئے محصولات سے امریکی مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو فروغ دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ان کے مطابق، ان محصولات کے ذریعے امریکہ کے خلاف غیر منصفانہ تجارتی تعلقات کا خاتمہ کیا جائے گا، خاص طور پر ان ممالک کے خلاف جنہوں نے امریکی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

“امریکی کسانوں اور صنعتوں کی بحالی”

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان محصولات کے نفاذ کا مقصد امریکہ کے کسانوں اور مویشی پال حضرات کو سہارا دینا ہے، جو غیر ملکی پالیسیوں کے تحت مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ درآمد شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، اور یہ جوابی اقدامات ان ممالک کے خلاف کیے جا رہے ہیں جو امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، “آج ہمارا معاشی آزادی کا دن ہے” اور یہ محصولات امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جاری رکھیں

news

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

Published

on

میانمار

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے واقعات کی بدولت ہلاکتوں کی گنتی ایک ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ، زلزلے کے سبب متعدد رہائشی عمارتیں ٹوٹ کر گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے حالانکہ شہر کا انفرا اسٹریکچر بہت تباہ ہوگیا ، میانمار کی فوجی حکومت نے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔
میانمار کے فوجی رہنماوں کا کہنا ہے کہ کل آنے والے طاقتور زلزلے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1,002 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق دو ہزار 376 افراد زخمی جبکہ 30 تاحال لاپتہ ہے۔ 694 افراد منڈلے، 94 دارالحکومت نیپیئی داو، 30 کیاک سی اور 18 ساگائنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیاگیا ہے۔ یہ تعداد دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اٹھیں۔ لگڑری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔
زلزلے میں ایک مسجد کا بھی حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور زائد زخمی ہوگئے۔ بنکاک میں زلزلے کی وجہ سے مختلف واقعات میں کم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کئے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔
دوسری جانب میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے۔پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~