انٹرنیشنل
برطانیہ کے شاہ چارلس سرجری کیلئے لندن کے نجی اسپتال میں داخل
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم شیڈول سرجری کیلئے لندن کے اسپتال میں داخل ہوگئے
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم شیڈول سرجری کیلئے لندن کے اسپتال میں داخل ہوگئے۔
بکھنگم پیلس کے مطابق شاہ چارلس نے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم کا علاج لندن کے ایک نجی اسپتال میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی نجی اسپتال میں گزشتہ ہفتے ان کی بہو اور ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ پرنسز آف ویلز کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوم کے ہمراہ کوئین کمیلا بھی اسپتال پہنچیں۔ شاہ چارلس کو اسپتال سے فارغ کئے جانے سے متعلق ابھی نہیں بتایا گیا۔