سیاست
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
لاہور (مانیٹرنگ سیل ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو از شریف منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنایا
24 جنوری ، 2024
لاہور (مانیٹرنگ سیل ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو از شریف منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنایا، بتایئے طیب ایردوان اسپتال کس نے بنوایا تھا،اقتدار میں آکراحمد پور شرقیہ کو ضلع بنا دینگے،احمد پور شرقیہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال ہو گیا تھا؟ نواز شریف نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی ،آپ جانتے ہیں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی کتنی خدمت کی تھی، ہر جگہ سڑکیں بنائیں، دانش سکول بنائے، یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے بچے جاتے ہیں ، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت دیں، سی ٹی سکین بھی مفت کیا،انھوں نے کہا ترقی مل کر دن رات محنت کر کے ہوتی ہے آپ کے بچوں کو قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار اپنے علاقے میں شروع کر سکیں ، ہم نےجنوبی پنجاب کے سکولوں میں بچیوں کا ایک ہزار روپے وظیفہ وقف کیا، بہاولپور میں پہلی یونیورسٹی نواز شریف نے بنوائی، کیا ضلع مظفر گڑھ میں ہسپتال ہم نے نہیں بنایا؟ زندگی رہی تو جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا۔
news
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات ہوئی، جس میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر گفتگو کی گئی۔ دورہ بیجنگ کے دوران یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
دونوں رہنماﺅں نے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کیے جائیں گے۔
قبل ازیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیا سال چین کے لیے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
news
عمران خان کا آرمی چیف کو خط، 6 نکاتی خدشات کا اظہار
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خط میں ادارے کو اون کیا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف کو چھ نکات پر مشتمل خط لکھا ہے، جو کہ بطور سابق وزیراعظم لکھا گیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے کنسرن کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ذرائع کا جواب کبھی غلط اور کبھی درست ہو سکتا ہے۔ اگر خط نہیں ملا تو مل جائے گا۔ عمران خان نے خط میں کچھ نہیں مانگا، اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جو کہ سر آنکھوں پر ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چھ نکات پر مشتمل خط لکھا ہے اور عمران خان نے کہا کہ یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔ سیکیورٹی ذرائع نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کی وصولی کی تردید کی تھی اور کہا کہ آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی سٹبلشمنٹ کو اس میں کوئی دلچسپی تھی۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
فیصل قریشی کی پاکستانی خواتین سے 8 فروری کو بریانی کی فرمائش