کھیل
وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کرکٹ سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا گیا
wahab riaz and pcb
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض کو قومی ٹیم مینجمنٹ میں ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 38 سالہ وہاب ریاض جنہوں نے آئرلینڈ، انگلینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوروں کے دوران سینئر ٹیم منیجر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، سے ذمہ داریاں واپس لی گئی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم منیجر منصور رانا کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز سے قبل ٹیم مینجمنٹ میں نئے چہروں کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جلد ہی ٹیم مینجمنٹ کے نئے ڈھانچے کا خاکہ پیش کرنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ وہاب ریاض اور منصور رانا کو فارغ کرنے کا فیصلہ ان کے رویے سے متعلق مختلف شکایات کی وجہ سے ہوا ہے۔
دونوں پر نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ انہیں مزید ٹیم مینجمنٹ کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔
تبدیلیوں کے ساتھ وہاب ریاض کو پاکستان کی سلیکشن کمیٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے جہاں ٹیم گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی۔
news
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹیم کے ساتھ اس متوقع خوشی کے باعث آسٹریلیا نہ جا سکے
تاہم اب قوی امکان ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات سے فراغت کے بعد اسٹریلیا جا سکتے ہیں
میڈیا ذرائع کے مطابق ان کے ہاں یہ دوسری اولاد کی پیدائش ہے اس سے پہلے بھی ان کے یہاں ایک چھ سال کی بیٹی ہے جس کا نام سمیرا ہے
یاد رہے کہ بھارت اور اسٹریلیا کے درمیان اس ماہ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایک بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جا رہی ہے بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں ڈائریکٹ رسائی کے لیے اس سیریز میں لازمی کامیابی کی ضرورت ہے
news
پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط، پی سی بی
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان میں نہ آکر کھیلنے کے معاملےپر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنی طرف سے خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک خط لکھا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان کھیلنے کے لیے نہ آنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ہدایت کے بعد گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اس معاملے پر اپنی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل آپشن کو مسترد کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستان کھیلنےنہیں آتی تو آئندہ پاکستان کبھی بھارتی ٹیم کے ساتھ کسی بھی وینیو پر نہیں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو جواز بناکر اپنی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارت کا موقف ہے کہ وہ ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرڈ ماڈل کے مطابق کھیلنا چاہتا ہے اور اپنے تمام میچز یو اے ای میں ہی کھیلنے کا خواہشمند ہے
البتہ چیئرمین پی سی بی اس سے قبل بھی کئی بار دوٹوک موقف دے چکی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کسی طور قابل قبول نہیں پورا ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہی کرایا جائے گا۔
دوسری طرف شو پیس ایونٹ کے لیے پی سی بی کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور تمام اسٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جب کہ آئی سی سی کی طرف سے ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز مختص ہو چکا ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں