Connect with us

کھیل

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کرکٹ سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا گیا

wahab riaz and pcb

Published

on

wahab riaz and pcb

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وہاب ریاض کو قومی ٹیم مینجمنٹ میں ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 38 سالہ وہاب ریاض جنہوں نے آئرلینڈ، انگلینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوروں کے دوران سینئر ٹیم منیجر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں، سے ذمہ داریاں واپس لی گئی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم منیجر منصور رانا کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔


پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز سے قبل ٹیم مینجمنٹ میں نئے چہروں کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جلد ہی ٹیم مینجمنٹ کے نئے ڈھانچے کا خاکہ پیش کرنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ وہاب ریاض اور منصور رانا کو فارغ کرنے کا فیصلہ ان کے رویے سے متعلق مختلف شکایات کی وجہ سے ہوا ہے۔

دونوں پر نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ انہیں مزید ٹیم مینجمنٹ کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔
تبدیلیوں کے ساتھ وہاب ریاض کو پاکستان کی سلیکشن کمیٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے جہاں ٹیم گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

نیا سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ، پی سی بی

Published

on

نئے معاہدوں کے مطابق کھلاڑیوں کی میچ فیس
اور ماہانہ تنخواہ برقرار رہنے کے علاوہ ان کے آئی سی سی شیئر کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار میچ فیس کے علاوہ ملیں گے
کچھ تاخیر کے بعد پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے قومی کرکٹرز کا اعلان کیا جن میں فخر زمان امام الحق سرفراز احمد علاوہ کئی اور نام بھی شامل ہیں تاہم بورڈ نے اسٹریلیا روانگی سے پہلے کھلاڑیوں سے معاہدے پر دستخط نہیں کروائے کیونکہ ای میل پر منظوری لینے کا پلان ہے
ٹیسٹ میچ کھیلنے کا معاوضہ 12 لاکھ 57ہز795 روپے ہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل چھ لاکھ 44 ہزار 620 روپے اور ٹی ٹونٹی فیس چار لاکھ 18 ہزار 584 روپے ہے
اے کیٹگری میں آنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماہانہ 45 لاکھ روپے کنٹریکٹ کے ملیں گے
رواں سال آئی سی سی آمدنی کا تین فیصد حصہ اضافے کے ساتھ 20 لاکھ 70 ہزار ماہانہ ہو گیا ہے جبکہ پہلے 15 لاکھ 30 ہزار ملتے تھے یوں رواں دورانیے میں ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتے رہیں گے
بی کیٹگری میں نسیم شاہ شاہین آفریدی اور شان مسعود کی ماہانہ تنخواہ 30 لاکھ روپے ہے اس میں آئی سی سی شیئر کے 15 لاکھ 52500 روپے جمع ہو جائیں گے ان کی سابقہ رقم 11 لاکھ 47500 تھی اس طرح انہیں ماہانہ 45 لاکھ 52 ہزار پانچ سو روپے موصول ہوں گے
سی کیٹگری والوں کو 10 لاکھ روپے ملتے تھے جبکہ اس میں آئی سی سی کے 10 لاکھ 35 ہزار مزید شامل ہوں گے
ڈی کیٹگری والے کھلاڑیوں کو ماہانہ تنخواہ ساڑھے سات لاکھ روپے ملتی ہے جبکہ اس میں آئی سی سی کے پانچ لاکھ 17500 شامل ہو جائیں گے
سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے پر بھی کافی بہترین معاوضہ مل رہا ہے فرسٹ کلاس میچ کی فیس چھ لاکھ 28 ہزار 898 ون ڈے کی تین لاکھ 22310 ٹی ٹونٹی کی فیس دو لاکھ نو ہزارد292 روپے ہے

جاری رکھیں

news

دورہ اسٹریلیا :سات کھلاڑی اسٹریلیا پہنچ گئے، ذرائع

Published

on

شاہین آفریدی نسیم شاہ بابر اعظم حارث روف سمیت اسکواڈ کے سات افراد میلبرن پہنچ چکے ہیں
جبکہ اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات پاکستان کے شہر کراچی سے اسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے
پاکستان کی قومی ٹیم اسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ چار نومبر کو ہوگا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~