news
شرح مہنگائی میں کمی مگر 12 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ
ملک میں ٹیکسز میں اضافے اور آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، ملک میں پچھلے ہفتے میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد تک کمی ہوئی۔
رواں ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 30 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پچھلے ہفتہ کے دوران آلو 3.34 فیصد، لہسن 1.69 فیصد مہنگا ہوا، کیلے 1.13
فیصد، کوکنگ آئل 0.77 فیصد، انڈے 65. فیصد اور ایل پی جی کے نرخ 20. فیصد بڑھے۔
گھی، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل رہیں۔
ہفتے کے دوران چکن 3.78 فیصد، ٹماٹر 2.23 اور دال چنا 1.60 فیصد سستی ہوئی، دال مسور میں 1.38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ باسمتی چاول، گڑ، دال ماش اور دال مونگ کی قیمیتیں سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ دوسری طرف نیوز ایجنسی کے مطابق موجودہ 15 دن کے آخری 12 دنوں کے اندر بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والے معمولی اضافے کو سامنے رکھتے ہوئے یکم دسمبر 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.87 فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
البتہ متعلقہ حکام اسرائیل حزب اللہ کی جنگ بندی کی وجہ سے آج یا کل سے عالمی منڈیوں میں پی او ایل کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچرز 2 سینٹ اضافے سے 72.83 ڈالر فی بیرل طے ہوا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 5 سینٹ کی کمی سے 68.72 ڈالر ہوگئی۔ حالیہ 15 دن کے 12 دنوں پر مبنی کام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے پر کام ہوا اور یہ موجودہ قیمت 248.38 روپے فی لیٹر سے 251.38 روپے فی لیٹر کی نئی قیمت پر طے ہونے کا امکان ہے۔
news
ترک سوشل میڈیا اسٹار ترکاں آتائے کا ماریہ بی پر نامکمل ادائیگی کا الزام
ترکی کی مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پر رقم کی نامکمل ادائیگی کا سنگین الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں کافی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
ترکاں آتائے، جنہوں نے پاکستان سے تعلیم حاصل کی اور اردو زبان میں کانٹینٹ بنا کر بڑی شہرت حاصل کی، ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 2025 کے آغاز میں ماریہ بی کی ٹیم نے ان سے ترکی میں ہونے والے ایک فیشن شوٹ کے لیے رابطہ کیا۔ ان کے بقول، دونوں کے درمیان فی لباس معاوضے پر معاہدہ طے پایا کیونکہ ترکی میں اس نوعیت کے شوٹس لباس کے حساب سے چارج کیے جاتے ہیں۔
ترکاں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ صرف مکمل کوٹیشن ماریہ بی کو فراہم کی بلکہ فوٹوشوٹ مکمل کیا، مواد تیار کیا اور اسے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا، تاہم اس تمام کام کے باوجود مکمل ادائیگی نہیں کی گئی۔
مزید یہ کہ ترکاں کے مطابق، ماریہ بی کی ٹیم نے بعد میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ریلس (Reels) کے حساب سے ادائیگی کرتی ہے، جو کہ اصل معاہدے سے بالکل مختلف بات تھی۔ ترکاں نے شکوہ کیا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود انہیں اب تک مکمل ادائیگی موصول نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ کبھی بھی ماریہ بی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
اس معاملے پر ماریہ بی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین اس تنازعے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ ترکاں کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ معاملے کی مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔
news
کرسٹن اسٹیورٹ نے ہم جنس پرست ساتھی ڈیلن میئر سے شادی کر لی
ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ٹوائلائٹ کی اسٹار اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی اداکارہ ڈیلن میئر سے شادی کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر کے ساتھ 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ یہ سادہ مگر دلکش تقریب لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ان کے گھر پر منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 35 سالہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر گزشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ دونوں نے حال ہی میں لاس اینجلس کاؤنٹی سے شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، اور اسی ویک اینڈ پر انہوں نے باضابطہ طور پر شادی کر لی۔
کرسٹن اور ڈیلن کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا۔ بعدازاں، 2019 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر ڈیٹنگ شروع کی، اور تین سال کے خوبصورت تعلق کے بعد 2021 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔
مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے اس جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی جوڑی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں