Connect with us

news

کل کے واقعے کے ذمہ داروں پر ایکشن لیں گے ،سپیکرقو می اسمبلی ایازا صادق

Published

on

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ کل کے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر سٹینڈ لینا پڑے گا اور انہوں نے تمام سیاسیی جماعتوں کی قیادت کو چیمبر میں طلب کر لیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ویڈیوز منگوائی ہیں
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نظیر تارڑ نے بھی کہا کہ قانون و ائین کی پاسداری ہونی چاہیے
چمبر میں کچھ لوگوں کو بلوا لیں معاملات کو دیکھ لیتے ہیں ایاز صادق نے کہا کہ پہلا حملہ پارلیمنٹ پر 2014 میں ہوا تھا اور دوسرا صلاح الدین ایوبی کی گرفتاری کے موقع پر محمود اچک زئی نے اس موقع پر کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس پر میٹنگ کرتے ہیں علی محمد خان اور باقی ممبرز بھی میرے پاس آئیں ہم سب اس پر سیریس ایکشن لیں گے
سپیکر قومی اسمبلی نے اسلام اباد ائی جی ڈی ائی جی اپریشنز اور ایس ایس پی اپریشن کو بھی طلب کر لیا جس پر ائی جی اسلام اباد قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں

news

سوانڈیکس 99 ہزار کی بلندی کو عبور کر گیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں جمعہ کے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار 99 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کی۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں زبردست تیزی کے باعث انڈیکس 99,623.03 پوائنٹس تک پہنچا، اور دوپہر 12 بجے تک یہ 98,972.43 پر جا پہنچا، جس میں 1.69 فیصد یا 1644.04 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس تیزی کا پس منظر مختلف اہم شعبوں میں خریداری کی وجہ سے ہے، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اور او ایم سیز شامل ہیں۔ انڈیکس کے ہیوی اسٹاکس میں ایف ایف سی، پی پی ایل، پی ایس او اور او جی ڈی سی کی کمپنیوں میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حالیہ دنوں میں مثبت میکرو اکنامک اشاریوں اور شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کی بدولت تیزی کے راستے پر گامزن ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ ہیڈ ثنا توفیق کے مطابق، ادارہ جاتی خریداری کی بدولت لیکویڈٹی فکسڈ انکم سے ایکویٹیز کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش بڑھتی ہے۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے مطابق، حکومت کی جانب سے ای اینڈ پیز کے گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کرانے کی توقع ہے، جو مارکیٹ کی پوزیشن کو مستحکم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی آئی کے احتجاج سے مارکیٹ پر زیادہ اثرات نہ ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے عالمی سطح پر بھی اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے اور دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی ہے۔

جاری رکھیں

news

آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی برامدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ پیش، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

Published

on

وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ پانچ سال میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے میں آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس میں 25 ارب ڈالر کے برآمدات کے ہدف کے لیے مختلف شعبوں کی منصوبہ بندی کی گئی، جس میں آئی ٹی برآمدات سے 15 ارب ڈالر، ٹیلی کام سے ایک ارب ڈالر، اور ڈیجیٹلائزیشن سے 10 ارب ڈالر کا ہدف شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں ہے، اور ان وسائل کا بہتر استعمال کرکے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے میں مجوزہ اصلاحات کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے اقدامات کی نگرانی کا عہد کیا۔

پاکستان کی عالمی ای گورننس رینکنگ میں 14 درجے کی بہتری، 2500 نئی آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن، اور آئی ٹی رینکنگ کا 79 سے 40 تک پہنچنا اس ترقی کی مثالیں ہیں۔ وزیراعظم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے۔

وزیراعظم نے خلیجی ممالک میں پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی طلب پر بھی زور دیا اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، فری لانسرز اور نوجوان آئی ٹی پروفیشنلز کو ترسیلات زر کے لیے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔

اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احسن اقبال چیمہ، اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~