news
کل کے واقعے کے ذمہ داروں پر ایکشن لیں گے ،سپیکرقو می اسمبلی ایازا صادق
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ کل کے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر سٹینڈ لینا پڑے گا اور انہوں نے تمام سیاسیی جماعتوں کی قیادت کو چیمبر میں طلب کر لیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ویڈیوز منگوائی ہیں
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نظیر تارڑ نے بھی کہا کہ قانون و ائین کی پاسداری ہونی چاہیے
چمبر میں کچھ لوگوں کو بلوا لیں معاملات کو دیکھ لیتے ہیں ایاز صادق نے کہا کہ پہلا حملہ پارلیمنٹ پر 2014 میں ہوا تھا اور دوسرا صلاح الدین ایوبی کی گرفتاری کے موقع پر محمود اچک زئی نے اس موقع پر کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس پر میٹنگ کرتے ہیں علی محمد خان اور باقی ممبرز بھی میرے پاس آئیں ہم سب اس پر سیریس ایکشن لیں گے
سپیکر قومی اسمبلی نے اسلام اباد ائی جی ڈی ائی جی اپریشنز اور ایس ایس پی اپریشن کو بھی طلب کر لیا جس پر ائی جی اسلام اباد قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں