Connect with us

head lines

باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

Published

on

باجوڑ

خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا، کیونکہ قبائلی عمائدین کے تین مطالبات میں سے اہم مطالبہ — علاقہ چھوڑنے — کو فتنہ الخوارج نے مسترد کر دیا۔

کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر نے بتایا کہ متاثرین کے لیے رہائش کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ خار میں 107 سرکاری عمارتوں میں لوگوں کو ٹھہرایا جائے گا جبکہ اسپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔ ان کے مطابق نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دو علاقوں میں تقریباً 300 دہشت گرد موجود ہیں، جبکہ تحصیل کی آبادی تین لاکھ سے زائد ہے۔ اب تک 40 ہزار سے زیادہ لوگ اپنا علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔ خیبر میں بھی 350 سے زائد دہشت گرد موجود ہیں، جن میں سے 80 فیصد سے زیادہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

head lines

لاہور میں داتا گنج بخش کے عرس پر 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

Published

on

حضرت داتا گنج بخش

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر 15 اگست بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

اس اعلان کے بعد لاہور میں 14 اگست یومِ آزادی، 15 اگست کے عرس اور ہفتہ اتوار کی وجہ سے شہریوں کو مسلسل چار دن کی تعطیلات ملیں گی۔

جاری رکھیں

head lines

آئی جی خیبرپختونخوا: باجوڑ میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری، دہشتگردوں کی تعداد بتانا ممکن نہیں

Published

on

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کی درست تعداد بتانا ممکن نہیں، تاہم علاقے میں ٹارگٹڈ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خار سمیت دیگر علاقوں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور قائم کیے گئے کیمپس پر سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ آئی جی کے مطابق رضاکارانہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ میڈیکل، کھانے اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~