head lines
عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کی ٹیم اڈیالا جیل پہنچ گئی

راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے چار رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئی۔ ٹیم میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈینٹل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد علی عارف اور ڈاکٹر عامر سلیم شامل ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق یہ ٹیم عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرے گی اور تفصیلی رپورٹ پمز اسپتال کو جمع کرائے گی، جبکہ عدالت میں پیشی کے لیے خصوصی سیکیورٹی بھی طلب کی گئی ہے
head lines
وزیراعظم شہباز شریف کا سانحہ اے پی ایس پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء نے ملک کے مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دلخراش سانحہ قوم کے لیے ایک بڑا امتحان تھا۔ اس سانحے نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا، لیکن اس کے باوجود ہمارا حوصلہ پست نہیں ہوا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج پاکستان دوبارہ دہشت گردی کے خطرات سے دوچار ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
head lines
ڈگری تنازعہ کیس: جسٹس جہانگیری نے عدالت میں دلائل دیے

جسٹس طارق محمود جہانگیری عدالت میں پیش
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈگری تنازعہ کیس کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری خود عدالت پیش ہوئے۔
انہوں نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض کیا۔
اطلاعات کے مطابق، جب جسٹس جہانگیری روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے تمام وکلاء کو اپنی نشستوں پر جانے کا کہا۔
چیف جسٹس نے کہا: ’جہانگیری صاحب آئے ہوئے ہیں، آپ سب بیٹھ جائیں۔‘
جسٹس جہانگیری نے اپنے دلائل میں کہا:
’’مجھے رات کو نوٹس ملا ہے، مجھے وقت چاہیے۔ جب آپ قائم مقام چیف جسٹس تھے تو میں نے آپ کے خلاف درخواست دی تھی۔ ضابطہ اخلاق ہے، ہم دونوں جج ہیں۔‘‘
چیف جسٹس نے جواب دیا: ’’ہمارا اس کے خلاف کچھ لینا دینا نہیں ہے۔‘‘
جسٹس جہانگیری نے مؤقف اپنایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہائیکورٹ جج نے ساتھی جج کو نوٹس دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے بھی معاملے کو نہیں سنا، اور مجھے صرف تین دن کا نوٹس دیا گیا۔
جسٹس جہانگیری نے مزید کہا:
’’میری ڈگری جعلی نہیں ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے اس کو معطل کیا ہوا ہے۔ میں قرآن پر حلف کے لیے تیار ہوں کہ میری ڈگری اصلی ہے۔ کیس کسی اور جج کو بھیج دیا جائے تاکہ میں مکمل ریکارڈ دیکھ کر دلائل دوں۔‘‘
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- کھیل7 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
- news8 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا
- news8 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے






