Connect with us

news

جسٹن بیبر کا برے رویے کا اعتراف

Published

on

جسٹن بیبر

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے خود اپنے برے رویے کا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں جسٹن بیبر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کیلیفورنیا میں ایک پاپارازی کے ساتھ جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں وہ اپنی نجی زندگی کے لیے پرائیویسی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیخ رہے تھے، جس کے بعد ان کے رویے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی۔

واقعے کے بعد بیبر نے ایک نامعلوم دوست کے ساتھ اپنی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے اس دوست سے تعلق اس لیے ختم کر دیا کیونکہ اس نے ان کے برتاؤ پر اعتراض کیا تھا۔

تاہم اب جسٹن بیبر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تفصیلی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مسلسل اپنی ذات کے بارے میں سوچتے سوچتے تھک چکے ہیں اور انہیں “غصے کے مسائل” کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی، جو اب ان کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔

بیبر نے اپنے پیغام میں ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے بیان کیا، جسے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ عالمی میڈیا نے بھی اہمیت دی ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

مداحوں نے ان کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے انہیں سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت پر کھل کر بات کرنا ایک مثبت قدم ہے، خاص طور پر جب یہ کسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کی جانب سے ہو۔

news

مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ، ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

مسجد وزیر خان

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ماڈل عزبیہ خان کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے پر پولیس حرکت میں آئی اور اکبری گیٹ پولیس نے والڈ سٹی اتھارٹی کی مدعیت میں ماڈل عزبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں نے بغیر اجازت صبح سویرے مسجد وزیر خان میں داخل ہو کر خفیہ طور پر ویڈیو شوٹ کیا، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

جاری رکھیں

news

عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

Published

on

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کو نامزد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا، جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مزید مشاورت کی ہدایت دی۔ اس وقت اعظم سواتی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کے باعث عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہوگئے اور انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی ہٹا دیا گیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ ہفتے مولانا فضل الرحمان سے دو اہم ملاقاتیں کیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا حق ہے اور وہ پارلیمان میں اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ملک کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~